جلد کی چھپی کہانی کی وہ پانچ علامات جو قبل از وقت بڑھاپے کا راز کھولتی ہیں
جلد کا بڑھاپا ایک قدرتی اور ناگزیر عمل ہے، جو عمر کے ساتھ جسم کے طرزِ زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔ تاہم یہ معاملہ اس وقت زیادہ پریشان کن ہو جاتا ہے، جب اس کی علامات کم عمری میں ہی ظاہر ہونے لگیں، یعنی بیس یا تیس سال کی عمر میں جب عام طور پر جلد اپنی بہترین تازگی اور نرمی میں ہوتی ہے۔
ایسے میں بڑھاپا ایک فطری عمل کے بجائے ایک تشویش ناک مسئلہ بن جاتا ہے، جو انسان کو اس کی وجوہات تلاش کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
ساتھ ہی وہ ایسے طریقوں اور احتیاطی تدابیر کی تلاش شروع کرتا ہے ،جو اس عمل کو سست کرنے اور جلد کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دے سکیں۔
جلد کا قبل از وقت بڑھاپا کیا ہے؟
قبل از وقت بڑھاپےسے مراد وہ حالت ہے، جس میں جلد پر عمر رسیدگی کی علامات معمول سے پہلے ظاہر ہونے لگتی ہیں۔یہ عموماً اندرونی اور بیرونی عوامل کے امتزاج کا نتیجہ ہوتا ہے۔
اندرونی عوامل میں جینیاتی اثرات اور ہارمونی تبدیلیاں شامل ہیں، جبکہ بیرونی عوامل میں سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کی زیادہ نمائش، ماحولیاتی آلودگی، تمباکو نوشی اور غیر متوازن غذا شامل ہیں۔
نمایاں علامات:
وہ اہم علامات جو جلد کے قبل از وقت بڑھاپے کی نشاندہی کرتی ہیں:
مسلسل خشکی:
جب جلد اپنی نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے ،تو وہ نمایاں طور پر خشک اور کھردری ہو جاتی ہے۔ یہ خشکی عارضی نہیں ہوتی بلکہ موئسچرائزر استعمال کرنے کے باوجود برقرار رہتی ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ جلد کی حفاظتی تہہ (skin barrier) کمزور ہو رہی ہے۔
گہرے دھبوں کا ظاہر ہونا:
جلد پر سیاہ یا گہرے دھبے قبل از وقت بڑھاپے کی واضح علامات میں شامل ہیں۔ یہ عموماً سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بغیر تحفظ کے مسلسل نمائش کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں، جس سے میلانن کی پیداوار میں عدم توازن آ جاتا ہے۔
تازگی اور چمک کا ختم ہونا:
نوجوان جلد قدرتی چمک اور تازگی کی حامل ہوتی ہے، لیکن قبل از وقت بڑھاپے کی صورت میں جلد بے رونق اور تھکی ہوئی نظر آتی ہے، جیسے اس میں توانائی کی کمی ہو۔
باریک لکیریں اور جھریاں:
ابتدائی طور پر ہلکی تاثراتی لکیریں کم عمری میں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں، لیکن جب بڑھاپے کا عمل تیز ہو جائے تو یہ زیادہ واضح ہو جاتی ہیں، خاص طور پر آنکھوں اور منہ کے ارد گرد۔
جلد کا پتلا ہونا:
عمر کے ساتھ جلد کی موٹائی کم ہونا ایک فطری عمل ہے، لیکن اگر یہ عمل جلدی شروع ہو جائے تو جلد زیادہ حساس ہو جاتی ہے، آسانی سے متاثر ہوتی ہے اور اس کے نیچے موجود خون کی نالیاں زیادہ واضح نظر آنے لگتی ہیں۔
مفید علاج:
اگرچہ قبل از وقت بڑھاپے کی علامات کو مکمل طور پر واپس لانا ممکن نہیں، لیکن کچھ مؤثر اقدامات ایسے ہیں جو جلد کی حالت بہتر بنانے اور مسئلے کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
گہری نمی (موئسچرائزنگ):
ایسی کریمیں استعمال کی جائیں، جن میں ہائیلورونک ایسڈ شامل ہو، کیونکہ یہ جلد میں نمی برقرار رکھنے اور اسے بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس:
وٹامن C پر مشتمل سیرم کا استعمال مفید ہے، جو فری ریڈیکلز کے اثرات کو کم کرتا ہے اور جلد کی قدرتی چمک کو بہتر بناتا ہے۔
ریٹینول:
یہ جھریوں کو کم کرنے اور کولیجن کی پیداوار بڑھانے کے لیے نہایت مؤثر جزو سمجھا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر نائٹ سیرمز اور کریمز میں پایا جاتا ہے۔
باقاعدہ ایکسفولی ایشن (صفائی):
جلد سے مردہ خلیات کو ہٹانے اور نئی جلد کی نشوونما کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کاسمیٹک علاج:
جیسے لیزر تھراپی اور جدید ٹیکنالوجیز، جو کولیجن کی پیداوار کو بڑھا کر جلد کی بہتری میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
ضروری احتیاط :
اس معاملے میں سب سے بہتر راستہ احتیاط ہے، جو بڑی حد تک روزمرہ کی صحت مند عادات اپنا کر ممکن بنایا جا سکتا ہے:
روزانہ سن اسکرین کا استعمال:چاہے موسم دھوپ والا ہو یا ابر آلود، ہر حالت میں سن اسکرین کا استعمال جلد کو نقصان دہ UV شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
متوازن غذا:ایسی خوراک اپنائی جائے جو وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہو، تاکہ جلد کو اندرونی طور پر غذائیت ملتی رہے۔
پانی کا مناسب استعمال:جسم اور جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینا ضروری ہے۔
تمباکو نوشی سے پرہیز:تمباکو نوشی جلد کی بڑھاپے کے عمل کو تیز کرنے میں براہِ راست کردار ادا کرتی ہے، اس لیے اس سے بچنا ضروری ہے۔
مناسب نیند:اچھی اور پوری نیند خلیات کی مرمت اور جلد کی تازگی کے لیے بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
-
مشکل وقت سے پہلے یاد رکھنے والی سات باتیں
مشکل وقتوں میں عقل کا استعمال ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ذہنی کیفیت انسان ...
ایڈیٹر کی پسند -
کیلوں کو پانی سے دھوئیں... پھلوں کی مکھیوں سے چھٹکارا پانے کا جادوئی نسخہ
نل کے پانی سے کیلوں کو دھونا اور انہیں خشک کرنا مکھیوں کے انڈوں کا خاتمہ کر دیتا ...
ایڈیٹر کی پسند -
10 ملکوں میں آٹھویں سال بھی ’’ طریق مکہ‘‘ اقدام پر عمل جاری
اس اقدام کا مقصد مستفید ہونے والے ملکوں کے حاجیوں کو خدمات فراہم کر کے حج کے سفر ...
بين الاقوامى