ویتنامی ضرب المثل... ازدواجی تعلقات کے حوالے سے اہم اور گہرا سبق

جوڑوں کے درمیان اتحاد، کامیابی اور نا ممکن کو ممکن بنانے کے حوالے سے مشورے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اکثر ضرب المثلیں نسلوں کی حکمت عملی کا احاطہ کرتی ہیں، جو زندگی، تعلقات اور انسانی اقدار کے بارے میں سادہ مگر گہرے اسباق فراہم کرتی ہیں۔

ویتنامی ضرب المثلوں میں سے ایک مشہور ترین مثال یہ ہے "اگر میاں بیوی تعاون کریں تو بحرِ مشرق (بحر الکاہل کا مشرقی حصہ) کو بھی خالی کیا جا سکتا ہے۔"

اکنامک ٹائمز اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ویتنامی ثقافت خاندانی تعلقات، اجتماعی کوششوں اور ہم آہنگی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ صدیوں سے ویتنامی معاشرہ زرعی روایات سے متاثر رہا ہے، جہاں بقا کا انحصار اکثر خاندان کے افراد کے درمیان باہمی تعاون پر ہوتا تھا۔ اس سیاق و سباق میں میاں بیوی کھیتوں میں کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتے، گھر کے معاملات مل کر چلاتے اور ایک ٹیم کی طرح مشکلات کا سامنا کرتے تھے۔ یہ ضرب المثل اسی ثقافتی حقیقت کی عکاسی کرتی ہے اور شراکت داری سے پیدا ہونے والی طاقت کا جشن مناتی ہے۔

مثل میں مذکور "بحرِ مشرق" سے مراد وہ آبی ذخیرہ ہے جسے ویتنام میں بحرِ مشرق کہا جاتا ہے، جو مغربی بحر الکاہل کا حصہ ہے۔ سمندر جیسی وسیع اور لا متناہی چیز کا حوالہ دے کر یہ مثل اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ جب لوگ متحد ہو کر کام کریں تو کوئی بھی چیلنج نا ممکن نہیں رہتا۔

یہ روایتی ویتنامی ضرب المثل ازدواجی زندگی میں اتحاد، ٹیم ورک اور باہمی تعاون کی غیر معمولی طاقت کو اجاگر کرتی ہے۔ اگرچہ پورے سمندر کو خالی کرنے کا خیال عملی طور پر نا ممکن ہے، لیکن یہ مثل ایک اہم حقیقت کو بیان کرنے کے لیے مبالغے کا استعمال کرتی ہے کہ جب دو افراد ایک مشترکہ مقصد کے لیے پُر عزم ہوں اور خلوصِ نیت سے ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو وہ مشکل ترین چیلنجوں پر قابو پانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

آج بھی یہ ضرب المثل ازدواجی تعلقات، دوستی، خاندان، کام کی جگہوں اور معاشروں میں بہت سے لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ چونکہ جدید تعلقات کو تیز رفتار دنیا میں نئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اس لیے جوڑوں کو اکثر کام کی ضروریات، خاندانی ذمہ داریوں اور مالی دباؤ کے درمیان توازن تلاش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایک صحت مند تعلق کو برقرار رکھنے کے لیے صبر، سمجھ بوجھ اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ اس ویتنامی ضرب المثل کی حکمت آج بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ خود کو ایک ٹیم سمجھیں نہ کہ حریف... اور یہ کہ انہیں چیلنجوں کا سامنا مل کر کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size