لاکھوں حجاج کی رحمت کی دعائوں کے ساتھ باران رحمت کا نزول
ہفتے کے روز جب حجاج کرام رکن اعظم کی ادائی کے لیے میدان عرفات میں خطبہ حج سننے کے لیے جمع ہوئے تو مشاعر مقدسہ کو گہرے اور گھنے سیاہ بادلوں اور آندھی نے گھیر لیا۔ اس موقع پر زور کا مینہ برسا اور باران رحمت نے اللہ کے مہمانوں کو اپنی آغوش میں لے لیا۔
مشاعر مقدسہ میں باران رحمت ایک ایسے وقت نازل ہوئی جب دوسری طرف میدان عرفات نے سفید چادر اوڑھ لی تھی۔ یہ سفید چادر لاکھوں فرزندان توحید کے احرام کی تھی جو احرام باندھے اور تلبیہ پڑھتے میدان عرفات میں جمع تھے۔
#يحدث_الآن
— واس (@spagov) August 10, 2019
هطول أمطار غزيرة على مشعر #عرفات.#العالم_في_قلب_المملكة #واس_في_الحج #واس_في_عرفات #حج1440 #واس pic.twitter.com/jLLIvFbP47
باران رحمت کا نزول ایک ایسے وقت میں ہوا جب لاکھوں فرزندان توحید میدان عرفات میں اپنے پروردگار کے حضور دست بہ دعا تھے اور خداوند کریم سے اس کی مغفرت، بخشش اور رحمت کے لیے گڑ گڑا کر دعائیں مانگ رہے تھے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز میدان عرفات میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک سو کلو میٹر گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہی۔
محکمہ موسمیات نے چوبیس گھنٹوں تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور حکومت کے تمام ادارے نجی تنظیموں کے ساتھ مل کر عازمین حج کی مناسک کی ادائی میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔
ادھر سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بارش کے دوران حجاج کرام سے محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔ شہری دفاع کے حکام نے حجاج کرام سے کہا ہے کہ وہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں نہ جائیں اور خود کو بارش سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ اس کے علاوہ دھاتی اشیا کو چھونے سے گریز کریں تاکہ کسی دھاتی چیز میں برقی رو کی موجودگی انہیں نقصان نہ پہنچائے۔
درایں اثناء مکہ معظمہ کے گورنر اور حج کمیشن کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حج سے متعلق تمام پروگرامات کی تفصیلات مکہ مکرمہ کی شاہی اتھارٹی کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔ انہوں نے حجاج کرام کی خدمت پر مامور تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ الفیصل کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں، سرکاری اداروں کے ملازمین اور عام شہریوں کی بیت اللہ کا حج کرنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ حجاج کی خدمت کی بجا آوری سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے اور اس عظیم خدمت کی انجام دہی کی توفیق دینے پر اللہ کے شکر گذار ہیں۔
-
دنیا بھر کے 20 لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا
دنیا بھر کے 20 لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید حج کا رکن اعظم وقوف عرفات بروز ہفتہ ادا ...
حج -
نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی کیساتھ تھامنے میں ہے: خطبہ حج
امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج کے دوران مسلمانوں کی توجہ قرآن پاک کی ...
حج -
مناسک حج کے پہلے روز فرزندان توحید منی کی خیمہ بستی میں
مناسکِ حج کے پہلے دن آج لاکھوں کی تعداد میں عازمین مکہ مکرمہ سے 8 کلومیٹر دور ...
حج