تیسرا یوم تشریق، حجاج کرام کی رمی جمرات کا عمل جاری
حجاج کرام اپنے مناسک حج کی ادائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج تیسرے یوم تشریق کو لاکھوں حجاج کرام نے نماز فجر کے بعد منیٰ کے مقام پر جمرہ عقبہ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ شروع کیا۔
بدھ کے روز زوال کے بعد ہرحاجی نے سنت ابراہیمی کے کو زندہ کرتے ہوئے کنکریاں ماریں۔ سعودی عرب نے جمرات کے مناسک کی ادائی میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے کثیر منزلہ جمرات پل تعمیر کیا ہے جس میں ایک گھنٹے میں 3 لاکھ حجاج کرام کنکریاں مار سکتے ہیں۔
سنت نبوی کے مطابق حجاج کرام تینوں ایام تشریق یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہ ذی الحج کو منیٰ میں رات گذاریں گے۔ ان تین ایام میں حجاج کرام قربانی دینے کی سنت کو جاری رکھتے ہیں۔ قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کے لیے اسے ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔
یہاں سے واپسی پر حجاج کرام بیت اللہ کی طرف لوٹتے اور طواف وداع کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے اپنے شیڈول کے مطابق اپنے وطن کو لوٹ جاتے ہیں۔
-
غیرمجاز حج میں گذشتہ برس کی نسبت 29 فی صد کمی
مکہ معظمہ کے گورنر اورمرکزی حج کمیشن کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے منگل کوایک ...
حج -
حج سیزن کی شان دار ترین تصویر کیمرے میں محفوط کرنے والا کون ہے؟
ایک سعودی فوٹوگرافر "سعود بن خالد المسیہیج" نے رواں سال حج کی کوریج کے ...
حج -
بہترین حج انتظامات پر سعودی حکومت کے شکر گذار ہیں: پیر نور الحق قادری
’’حج آپریشن بخیر وعافیت مکمل ہونے پر تمام حجاج اکرام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘‘
حج