مناسک حج کے بعد منی کی خیمہ بستی میں خاموشی
مناسک حج کے پانچ روز مکمل ہونے کے بعد سفید خیموں کی بستیوں کا شہر مِنی اب مکمل طور پر خاموش اور پر سکون نظر آ رہا ہے۔ حجاج کرام نے آخری روز رمی جمرات کا عمل انجام دے کر اپنا سامان لپیٹا اور طواف وداع کے لیے مکہ مکرمہ کا رخ کیا۔
اس وقت منی کا مقام مکمل طور پر خالی نظر آ رہا ہے البتہ صفائی کرنے والے ورکروں کے جتھے پوری مستعدی سے اپنے کام میں مصروف ہیں۔ ان کے علاوہ حجاج کے رہنے کے انتظامات کرنے والی منظور شدہ کمپنیوں کے کارکنان اپنے خیموں کے سامان اور لوازمات سمیٹ رہے ہیں۔ تقریبا 24 لاکھ سے زیادہ حجاج کرام نے مناسک حج کے دوران منی میں پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنا وقت گزارا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے منی سے رخصت ہونے پر حجاج کرام کے رنجیدگی کے جذبات کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
ادھر خدمات کے شعبے کے انڈر سیکریٹری انجینئر محمد بن عبدالرحمن المورقی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ سیکریٹریٹ نے مکہ اور مقامات مقدسہ میں چوبیس گھنٹے صفائی کا کام کرنے کے لیے تقریبا 13 ہزار ورکروں کو بھرتی کیا۔ ان لوگوں کو تمام تر مطلوبہ لوازمات دستیاب ہیں۔ صفائی کے عمل میں جگہ کی نوعیت کے لحاظ سے مختلف آلات اور سامان استعمال کیا جاتا ہے۔
-
حج کی سعادت کے موقع پر مصری حاجن کی بینائی بھی لوٹ آئی
سعودی عرب میں رواں سال فرئضہ حج کی ادائی کے لیے آنے والی ایک مصری دوشیزہ کو دہری ...
حج -
سعودی عرب کی وزارت حج کے دو ڈائریکٹر برطرف، غفلت برتنے پر تحقیقات
سعودی عرب کےوزیر حج وعمرہ محمد صالح بن طاھر بنتن نے وزارت حج کے دو ڈائریکٹرز کو ان ...
حج -
حج سیزن میں 'حکومتی حج رابطہ مرکز' کی کامیابی کا راز کیا ہے؟
سعودی عرب کے سرکاری 'رابطہ مرکز' نے مکہ مکرمہ گورنری سے رواں سال ایک چھوٹی مگر ...
حج -
حج سیزن کی شان دار ترین تصویر کیمرے میں محفوط کرنے والا کون ہے؟
ایک سعودی فوٹوگرافر "سعود بن خالد المسیہیج" نے رواں سال حج کی کوریج کے ...
حج -
غیرمجاز حج میں گذشتہ برس کی نسبت 29 فی صد کمی
مکہ معظمہ کے گورنر اورمرکزی حج کمیشن کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے منگل کوایک ...
حج -
بہترین حج انتظامات پر سعودی حکومت کے شکر گذار ہیں: پیر نور الحق قادری
’’حج آپریشن بخیر وعافیت مکمل ہونے پر تمام حجاج اکرام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘‘
حج