سعودی عرب کی حکومت نے رواں حج سیزن کے دوران حرم مکی اور مشاعر مقدسہ میں عازمین حج کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سات سو الیکٹریکل انجینیر تعینات کیے ہیں۔
سعودی عرب کی بجلی سپلائی کمپنی نے اس سال حج سیزن کے لیے اپنے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ مکہ مکرمہ خطہ اور مقدس مقامات میں متعدد نئے منصوبوں پر 480 ملین ریال سے زیادہ کی رقم صرف کی گئی ہے جس کے نتیجے میں مقدس مقامات میں حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی الیکٹرک کمپنی کے سی ای او ’انجنییر خالد القنون نے بتایا کہ نئے منصوبوں کا مقصد بجلی کے نظام کو مربوط کرنا ہے۔ مرمت اور بحالی کے تمام احتیاطی پروگرام مکمل ہوچکے ہیں مکہ مکرمہ میں حجاج کے کیمپوں، تنصیبات، سرکاری اور نجی ایجنسیوں تک بجلی کی سروس کی فراہمی کی درخواستوں اور مقدس مقامات پر بجلی کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مکینیکل میٹرز تبدیل کردیئے گئے ہیں اور ان کی جگہ 7،785 اسمارٹ میٹرز لگائے گئے ہیں۔
القنون نے عرفات میں بجلی کے نیٹ ورک کی گنجائش بڑھانے کے منصوبے پر عمل درآمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اجرت پرحاصل کردہ جنریٹرز کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرم مکی اور مقدس مقامات میں حج کےایام میں 700 سے زیادہ انجینیر ، ٹیکنیشن اور ماہرین حج سیزن کے آپریشنل پلان پر عمل درآمد کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
-
غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، کسوہ کی تبدیلی 09 ذی الحجہ کو ہو گی
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے غلاف کعبہ کلید بردار ڈاکٹر صالح الشیبی کے حوالےکیا ہے۔اس موقع پر ... مشرق وسطی -
عازمین حج کی مکہ آمد اور منی روانگی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا، تفصیلات جاری
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال عازمین حج کے استقبال کے لیے مکہ مکرمہ میں چار مراکز تیار کیے ہیں۔ مسجد الحرام جانے سے قبل حجاج کرام کا النواریۃ، ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: حج سیزن کے نافذالعمل قواعد کی خلاف ورزی پر تین افراد گرفتار
سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے تین افراد کو حج سیزن کے لیے جاری کردہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ان تینوں افراد نے وزارت ... حج