سعودی عرب میں مکہ مکرمہ صوبے کی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے باور کرایا ہے کہ حج سیزن کے لیے اس نے اپنے تمام منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ ان میں المعیصم کے علاقے میں قربانی کے جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگانے اور مِنیٰ میں شاہ عبداللہ پُل کے متوازی پیدل چلنے والوں کے پُل کا منصوبہ سرفہرست ہیں۔
المعیصم کے علاقے میں قربانی کی باقیات کے مُعالجے کے واسطے منسوبے پر تقریبا 20 کروڑ ریال خرچ ہوئے۔ اس کا مقصد ماحول کو ناگوار بُو اور جراثیم سے اور زیر زمین پانی کو آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔ المعیصم اسٹیشن کے ڈپوؤں میں تقریبا 10 ہزار ٹن کی گنجائش ہے جب کہ روزانہ 120 ٹن باقیات اور کچرا اٹھایا جائے گا۔
قربانی کے جانوروں کی باقیات کو چار مرحلوں میں ٹھکانے لگایا جائے گا۔ چوتھے اور آخری مرحلے میں باقیات کو 800 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھٹیوں کے اندر جلایا جائے گا تا کہ یہ نامیاتی کھاد میں تبدیل ہو سکے۔
دوسرا اہم ترین مںصوبہ مَنی میں شاہ عبداللہ پُل کے متوازی پیدل چلنے والوں کا پُل ہے۔ اس کی لمبائی 636 میٹرا اور چوڑائی 12 میٹر ہے۔ یہ پُل مِنیٰ میں حاجیوں کے جمرات سے اپنے خیموں کو واپسی کے لیے استعمال ہو گا۔
مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق رواں سال حج سیزن کے لیے اس کے زیر انتظام تمام منصوبے حجاج کرام کی خدمت اور پوری طرح کام کرنے کے واسطے تیار ہیں۔ ان منصوبوں اور ان کے آپریشن کی منظوری اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے دی جب کہ ان کی براہ راست نگرانی مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزيز نے انجام دی۔
-
مرکزی حج کمیشن کا حج انتظامات کی تکمیل کا اعلان
سعودی عرب کے نایب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاھ مشاط نے حج کےسلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ حجاج کرام کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جا ... حج -
مکہ معظمہ میں 10 اسپتال اور 82 طبی مراکز حجاج کی خدمت کے لیے تیار
مکہ معظمہ میں صحت عامہ کے امور کے ڈائریکٹوریٹ کی براہ راست نگرانی اور حج و عمرہ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر وائل بن حمزہ مطیرکی سرپرستی میں مکہ ... حج -
حج کے ایام میں مسجد حرام میں غیرضروری افراد کو نکال دیا گیا
سعودی عرب وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج سیزن کے لیے زائرین کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں اگلے جمعہ کو مسجد حرام میں نماز پڑھنے کے اجازت نامے کو ... مشرق وسطی