منگل کے روز سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے حجاج کرام کی ہموار نقل و حرکت کی’ٹائم لیپس‘ ٹٰیکنالوجی کی مدد سے تیار کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں حجام کرام کی رمی جمرات کے لیے آمد ورفت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حجاج کرام کی بڑی تعداد جمرات کے مقام پر رمی کے لیے جمع ہو رہی ہے اور پلوں اور راہ داریوں سے گذر کررمی کرتی اور واپس چلی جاتی ہے۔
ویڈیو میں منیٰ میں کیمپوں کے اندر سے زائرین کی نقل و حرکت اور دن کے اجالے کے اوقات میں جمرات کی طرف جانے والے ہجوم کی تنظیم کی سطح کو دکھایا گیا ہے۔ حجاج کرام اطمینان کے ساتھ بغیر کسی بھگدڑ کے رمی رجمرات کے مناسک ادا کر رہے ہیں۔
الحمد لله على #نجاح_حج1443 #مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق #بسلامٍ_آمنين pic.twitter.com/wZm7jzBYRJ
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) July 12, 2022
حج سیزن کی کامیابی
سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد، نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو سنہ 1443ھ کے کامیاب حج پر کے انعقاد پر مبادک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے حجاج کرام کوہرممکن سہولیات کی فراہمی پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز، سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین اور خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل اور مکہ مکرمہ کے گورنر کا بھی شکریہ ادا کیا۔