حج سیزن

مسجد حرام میں 15 ایام میں حجاج کرام اور نمازیوں میں 12 ملین لیٹر زمزم تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے اس سال (1443ھ) کے یکم ذوالحج سے لے کر15 ذی الحج تک مسجد حرام میں تقریبا 12 ملین لیٹر زمزم تقسیم کیا۔

مسجد حرام میں زمزم فراہمی کے محکمے کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الزہرانی نے بتایا کہ محکمہ نے 330 ملی لیٹر کے 3 ملین کین اور نو لاکھ 90 ہزار لیٹر تقسیم کیے۔ 11 ملین 10 ہزار لیٹر 25 ہزار کنٹینرز کے ذریعے تقسیم کیے گیا گیا۔ ان کولروں میں 40 لیٹر پانی ڈالنے کی گنجائش ہے اور انہیں مسجد حرام کے صحن اور گیلریوں میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

الزہرانی نے کہا کہ زمزم کے پانی کی بوتلیں 300 موبائل بیگز کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہیں اور زمزم فراہمی کی خدمات 1150 کارکنان کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پرس، موبائل بیگز اور گاڑیوں کو وقتاً فوقتاً ریکارڈ وقت میں دھویا اور جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔ پانی ذخیرہ کرنےوالے آلات اور کولروں کو ماحول دوست ڈٹرجنٹ سے صاف کیا جاتا ہے۔ مسجد حرام میں زمزم کی فراہمی کا عمل 150 سپروائزرز کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں