حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے اس سال 1444ھ کے موسم حج کے دوران زمزم کے پانی فراہم کرنے کے لیے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز منصوبے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت حج کے موقعے پر حجاج کے لیے زم زم کی بائیس لاکھ بوتلیں تیار کی گئی ہیں۔
السدیس نے پراجیکٹ ہیڈ کوارٹر میں سروس فراہم کنندگان کے منظور شدہ ٹھیکیداروں کے ذریعے زم زم کے پیکجز کی فروخت جاری رکھتے ہوئے کوششوں کو دوگنا کرنے اور زم زم کی یومیہ دو لاکھ بوتلیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدر نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضیوف الرحمان کو حج کے موقعے پر دیگر معیاری خدمات میں زم زم کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت پر عمل درآمد کرنا ہے۔
-
مسجد حرام میں ضیوف الرحمان کےلیے "زمزم پانی پلانے" کے منصوبے کا آغاز
مکہ مکرمہ میں "اکرام فوڈ پرزرویشن ایسوسی ایشن" نے مسجد حرام میں آنے والے زائرین ...
مشرق وسطی -
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روزانہ 400 ٹن آب زمزم تقسیم
حرمین شریفین کی انتظامیہ کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کی ایجنسی نے ...
مشرق وسطی -
مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع میں نمازیوں آب زمزم کے 12 ہزار گیلن تقسیم
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین مسجد الحرام کی شمالی توسیع میں 120 مصلے تیار ...
مشرق وسطی -
مسجد نبوی میں خواتین زائرین میں رمضان کے دوران زمزم کے 20 لاکھ پپکٹ تقسیم کرنے کا ہدف
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی خواتین زائرین کی ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے ...
مشرق وسطی