سعودی عرب کی حکومت نے حج کے موقعے پر عازمین کی طبی سہولت کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔
منیٰ میں جمرات پُل حجاج کرام کے ھجوم کے اعتبار سے اہم مقام ہے۔ اس مقام پر منی پل ، وادی منیٰ ور نیو منیٰ اسٹریٹ میں جدید طبی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ ان مقامات پر قائم طبی مراکز میں 560 بستروں کی گنجائش والے چار ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 16 ایمرجنسی مراکز صحت قائم کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت نے حج کے موسم میں ایمرجنسی ہیلپ لائن مختص کیا تھا۔ ہیلپ لائن نمبر 937 پر حاجی کسی بھی قسم کی طبی ایمرجنسی کے بارے میں شکایت کرسکتے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ مرکزصحت میں طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بھی ایمرجنسی نمبر اور دیگر سہولیات استعمال کی جا سکتی ہیں۔
طبی مراکز میں انگریزی، اردو، فرانسیسی، انڈونیشیائی، ترکیہ اور فارسی زبان میں سہولیات اور معلومات شامل ہیں۔ فون پر رابطے کے علاوہ واٹس ایپ کی ایمرجنسی سروس فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے منتظمین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امداد پہنچا سکتے ہیں۔
-
سعودی عرب: سرکاری حج پروگرام کے تحت 450 معذوروں اور یتیموں نے فریضہ حج ادا کیا
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے متعدد سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے ...
حج -
حاجیوں میں گرمی سے نڈھال ہونے کے ساڑھے 6 ہزار کیسز سامنے آئے: سعودی عرب
حج کے عظیم عبادت کے بڑے مناسک مکمل ہوچکے ہیں۔ حجاج کرام نے وقوف منیٰ، وقوف عرفہ، ...
مشرق وسطی -
سعودی سول ڈیفنس کی طرف سے منیٰ میں جمرات پُل پر فول پروف انتظامات
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے جمرات کے پل کے تمام حصوں اور ارد گرد ...
حج