عید الاضحیٰ کے پہلے روز حجاج کرام "طواف افاضہ" میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

آج اتوار کے روز سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز حجاج کرام ’طواف افاضہ‘ کے لیے مسجد حرام میں پہنچنا شروع ہو گئے۔ دوسری طرف انتظامیہ نے حجاج کرام کی آسانی اور ان کے ھجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے ہنگامی پلان پرعمل درآمد جاری رکھا ہے۔ فیلڈ ایمرجنسی پلان کےدوران حجاج کرام کو انتظامی، سکیورٹی اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ حجاج کرام اپنے مناسک سہولت کے ساتھ ادا کرسکیں۔

کل ہفتے کو حجاج کرام نے میدان عرفات میں رکن اعظم ادا کیا۔ خطبہ حج کے بعد حجاج کرام نے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد مزدلفہ کا رخ کیا۔ نصف شب کے بعد حجاج کرام کے قافلے منیٰ کی طرف پلٹے جہاں انہوں نے علی الصبح رمی جمرات کے مناسک ادا کیے۔

طواف افاضہ
طواف افاضہ

درایں اثناء سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کرنل طلال بن شلہوب نے اعلان کیا کہ حج سکیورٹی پلانزکا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران حجاج کرام نے وقوف عرفہ کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے اہم مناسک ادا کرلیے ہیں۔ انہوں نے ترویہ کا دن اور رات منیٰ میں بسر کی۔ اس موقعے پرانہیں بہترین سہولیات اور خدمات فراہم کی گئی تھیں۔

انہوں نےبتایا کہ عرفات سے مزدلفہ تک سفر اور وہاں پر رات کاقیام حج پلان کا دوسرا مرحلہ تھا اور یہ مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے روز حاجی قربانی دینے کے ساتھ ساتھ طواف افاضہ اور ایام تشریق کے دیگر مناسک ادا کریں گے۔

طواف افاضہ
طواف افاضہ

صحت کی خدمات

دوسری طرف وزارت صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ حجاج نے اس مبارک دن کے لیے صحت کے نظام کے منصوبوں کے کامیاب نفاذ کے درمیان عرفات کے دن کے مناسک مکمل کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال حج کے سیزن کے دوران 112,081 سے زائد عازمین کو ایمرجنسی، ہسپتالون میں داخلے اور آؤٹ پیشنٹ کلینک میں صحت کی خدمات فراہم کیں، 20 حاجیوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی، طبی ٹیموں نے 230 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے آپریشن کیے اور 819 ڈائیلاسز آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کےعلاوہ تقریباً 5,114 حجام کرام کو ورچوئل طبی مشورے فراہم کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال کے حج میں سب سے بڑا چیلنج زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس دن گرمی کی تھکن اور سن اسٹروک کا سامنا کرنے والے حجاج کی تعداد اب تک تقریباً 569 تک پہنچ چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں