جبلِ رحمت میں حجاج کو گرمی سے بچانے کے لیے کون سے جدید طریقے اختیار کیے گئے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ کی شاہی اتھارٹی کے ادارے "کدانہ کمپنی برائے تعمیرو ترقی" نے جبلِ رحمت کے اطراف شدید گرمی کے اثرات کم کرنے کے منصوبے کو مکمل کر لیا ہے۔ یہ منصوبہ 1 لاکھ 96 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں نقل و حرکت میں آسانی اور زائرین کی راحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر ڈیزائن تیار کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ حج 1446ھ کے دوران حجاج کرام کے تجربے کو بہتر بنانے اور خدمت کی فراہمی کے ماحول کو تقویت دینے کی ایک اہم کاوش ہے۔

منصوبے میں مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں 785 مربع میٹر رقبے پر پھیلی چھتریاں اور 129 عدد رذاذ (پانی کی پھوار چھڑکنے والے) ستون شامل ہیں، تاکہ جبلِ رحمت کے آس پاس کے علاقے کا درجہ حرارت کم کیا جا سکے اور حجاج کو بہتر اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کدانہ کمپنی نے اس منصوبے کو سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق مکمل کیا ہے، جس کا مقصد حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مشاعرِ مقدسہ میں کدانہ کا یہ منصوبہ نہ صرف گرمی کی شدت کو کم کرنے میں معاون ہوگا بلکہ حجاج کی صحت اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے تحت پیدل راستوں پر سایہ دار ڈھانچے، سبزہ زاروں میں اضافہ، آرام گاہیں، ہنگامی مراکز اور جدید ترین تھرمل کوٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ تمام اقدامات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ سعودی قیادت ضیوف الرحمن کے لیے ہر ممکن آسانی اور تحفظ کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں