مکہ مکرمہ: تین لاکھ سے زائد کمروں پر مشتمل قیام گاہیں حجاج کے استقبال کے لیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مکہ مکرمہ میں واقع مہمان نوازی کی سہولیات میں لائسنس یافتہ کمروں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جو سال 2024 ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2025ء کی پہلی سہ ماہی میں 41 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

سعودی وزارتِ سیاحت نے مکہ مکرمہ کی ان 1,160 سے زائد لائسنس یافتہ رہائش گاہوں کا معائنہ اور نگرانی کی تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ حج سیزن کے دوران ضیوف الرحمٰن کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مکہ مکرمہ میں لائسنس یافتہ رہائشی کمروں میں اس قابلِ ذکر اضافے کو وزارتِ سیاحت کی ان مسلسل کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے جن کا مقصد حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ حج 1446 ھ کے دوران اطمینان اور سہولت کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔

یہ اقدامات حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ وزارت سیاحت کی ہم آہنگ اور مشترکہ کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد اللہ کے مہمانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size