حج 2025 : پہلی بار حجاج کو طبی ایمرجنسی کی صورت ڈرون سے ادویات فراہم کرنے کا اہتمام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے حج 2025 کے لیے حجاج کی صحت اور اور تحفظ کے لیے ڈرونز کی مدد سے ادویات کی تقسیم اور فراہمی کا اہتمام کیا ہے۔یہ بات وزارت صحت نے پیر کے روز بتائی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ادویات کی مریضوں تک پہنچانے لیے صرف چھ منٹ درکار ہوں گے اور متعلقہ حاجی تک دوائی پہنچنا ممکن ہو جائے گا۔ اس سے پہلے ایمرجنسی میں بھی ادویات کی فراہمی میں ایک گھنٹہ لگ جاتا تھا۔ گویا دس گنا کم وقت میں ادویات کی ترسیل ممکن ہو جائے گی۔

وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈرونز سے 136 مختلف مقامات کو جوڑا گیا ہے سعودی خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق یہ 136 مقامات مختلف شہروں سے سے متعلق ہیں۔ جہاں دو ہزار قسم کی ادویات کی فراہمی اب صرف چھ منٹ میں ممکن ہو سکے گی۔

سعودی وزیر صحت فہد الجلاجیل جو 'این یو پی سی او' نامی ادارے کے بھی سربراہ ہیں۔ کا کہنا ہے کہ ڈرون سروس کے ذریعے ادویات فراہمی کا پیر کے روز معائنہ بھی کیا گیا ہے۔

پیر کے روز ڈرونز کو عرفات کے نزدیک پہاڑی تک آزمایا گیا ہے۔ یہ ڈرون طیارے حجاج کرام کی صحت و تحفظ کے لیے خدمات فراہم کریں گے۔ ایسا پہلی بار کیا جارہا ہے کہ ڈرون طیاروں کی اس مقصد کے لیے مدد لی جارہی ہے۔

حج 2025 کے سلسلے میں چار جون سے نو جون تک دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size