ڈیوڈ بیکہم نے پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مجھے اپنے خواب حقیقت میں تبدیل کرنے میں مدد ملی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے رواں سال سیزن کے اختتام پر پروفیشنل فٹبال سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

اڑتیس سالہ مڈفیلڈر اپنے کیریئر میں 115 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کے سات ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ، اے سی میلان اور لاس اینجلس گیلیکسی کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے فرینچ لیگ 1 چیمپیئن شپ جیتی تھی۔

بیکہم کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں یہ موقع دیے جانے پر پی ایس جی کا شکر گزار ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس بلند ترین سطح پر کھیلتے ہوئے کھیل کو خیرباد کہنے کا یہ مناسب ترین وقت ہے۔

‘اگر آپ بچپن میں مجھے بتاتے کہ میں بڑے ہو کر مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ٹرافی جیتوں گا، کپتانی کروں گا، اپنے ملک کی سو سے زائد بار اور دنیا کے کچھ بڑے کلبوں کی نمائندگی کروں تو میں یقیناً یہی جواب دیتا کہ یہ خواب ہے’۔

انہوں نے کہا کہ میں انتہائی خوش قسمت ہوں کہ ان خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کر سکا۔ بیکہم نے کہا کہ آج کے دن میرے لیے سب سے قابل فخر بات اپنے ملک کی نمائندگی کرنا تھا۔

پی ایس جی کے لیے ٹائٹل جیتنے کے بعد بیکہم چار مختلف ملکوں کے لیے لیگ چیمپیئن شپ جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اگلینڈ، اسپین اور امریکا کے کلبوں کو لیگ کا ٹائٹل جتوانے میں اپہم کردار ادا کیا تھا۔

انہیں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے چھ پریمیئر لیگ ٹائٹل، دو ایف اے کپ اور 1999 کی چیمپیئنز لیگ جیتنا بھی شامل ہے۔

سن 2003 میں انہوں نے ریئل میڈرڈ جوائن کر لی تھی جہاں ان کی ٹیم نے چار سال لیگ کی چیمپیئن رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔

بعدازاں 2007 میں وہ لاس اینجلس چلے گئے تھے جہاں انہوں نے گلیکسی کے لیے دو ایم ایل ایس ٹائٹل جیتے تھے اور اسی دوران اے سی میلان کی دو دفعہ مختصر دورانیے کے لیے نمائندگی کی تھی تاہم اس کے بعد وہ واپس گلیکسی لاس اینجلس آ گئے تھے جبکہ 2013 میں انہوں نے فرانسیسی کلب سے معاہدے پردستخط کیے تھے۔

انگلش اسٹار نے کہا کہ میں اپنے تمام ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن سے مجھے سیکھنے کا موقع ملا، میں اپنے تمام شائقین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور فتوحات کی قوت بخشی۔

بیکہم نے 2000 سے 2006 تک 56 بار اپنے ملک کی کپتانی کے فرائض انجام دیے جبکہ انہیں تین ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


سن 1997 میں پاپ میوزک گروپ کی اسٹار وکٹوریہ ایڈمز کی جانب سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ دیکھنے کے بعد سے بیکہم اور وکٹوریہ کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کو میڈیا میں بھی کافی پذیرائی ملی۔
چوبیس جنوری 1998 کو بیکہم نے میوزک اسٹار کو شادی کی پیشکش کی اور جولائی 1999 میں دونوں آئرلینڈ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور یہ شادی بھی میڈیا میں کافی مقبول ہوئی تھی۔ ان دونوں کے تین بچے ہیں جس میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔
سال 2004 میں بیکہم کے دو افیئر منظر عام پر آئے تھے جس سے ان کی نجی زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے لیکن بیکہم نے انہیں یکسر رد کر دیا تھا۔
بیکہم کے حوالے سے دو فلمیں بھی بنائی گئیں جن میں 2005 میں بننے والی فلم ‘دی گول! ٹرائی لوجی’ میں انہوں نے دو دیگر فٹبال اسٹارز راؤل اور زین الدین زیڈان کے ساتھ خصوصی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں