.

مسجد حرام میں ماہ صیام کے آخری عشرے میں امامت کا شیڈول جاری

ختم قرآن کی تراویح کی امامت السدیس کرائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ میں الحرمین الشریفین کے امور سے متعلق انتظامیہ نے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں ماہ صیام کے آخری عشرے کے دوران نماز تراویح، تہجد اور نماز پنجگانہ کے لیے آئمہ حضرات میں ذمہ داریاں کا شیڈول تقسیم کر دیا ہیں۔

حرمین امور کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ احمد بن محمود المنصوری نے مسجد حرام میں امامت کا نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نماز ترویح اور تہجد کی امامت کے لیے الگ الگ آئمہ کرام کی ذمہ داریاں لگائیں گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نماز تراویح کی امامت ڈاکٹر عبداللہ الجہنی اور قاری ماہر المعیقلی کرائیں گے۔ طاق راتوں میں تہجد کی امامت بالترترتیب ڈاکٹر سعود الشریم اور ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس جبکہ جفت راتوں کی تہجد کی امامت ڈاکٹر بندر بلیلہ اور ڈاکٹرخالد الغامدی کرائیں گے۔ ختم قرآن کی نماز تراویح میں امامت کے فرائض قاری ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو سونپے گئے ہیں۔ عیدالفطر کی نماز کی امامت پر ڈاکٹر الشیخ صالح بن عبداللہ بن حمید کو مامور کیا گیا ہے۔