القاعدہ سے رہائی کے بعد چار فرانسیسی پیرس روانہ
خصوصی طیارے پر نائیجیریا سے لیکر روانہ ہوا
تین سال سے زائد عرصے تک القاعدہ کی حراست میں رہنے والے چار فرانسیسی شہری نائیجیریا سے واپس اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔
ایک عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ سے رہائی پانے والے 32 سالہ تھیری ڈول کا کہنا تھا ''یہ قید ایک مشکل ترین تجربہ رہی، تاہم یہ زندگی کا ایک امتحان تھا جو ختم ہو گیا۔''
فرانس کی حکومت کی طرف سے بھیجا گیا خصوصی طیارہ بدھ کی صبح نائیجیریا کے دارالحکومت سے چاروں افراد کو لے کر پیرس روانہ ہو گیا ہے۔ ان چار رہائی پانے والوں میں تھیری ڈول کے علاوہ پیرے لر گرینڈ اور مارس فیریٹ بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تمام افراد کو ستمبر 2010 میں نائیجیریا میں مختلف منصوبوں پر کام کے دوران اغوا کیا تھا۔ ان کے علاوہ بھی کئی مغربی باشندے القاعدہ کی حراست میں موجود ہیں، تاہم ان کی رہائی ابھی ممکن نہیں ہوئی ہے۔ ان میں دو فرانسیسی بھی شامل ہیں۔