اقوام متحدہ کی غربت، 221 سٹاف ممبران فارغ کرنے کا فیصلہ
سال 2014/2015 کیلیے ساڑھے پانچ ارب ڈالر کا بجٹ منظور
اقوام متحدہ نے مسلسل دوسرے مالی سال میں اپنے معمول کے آپریشنز کے اخراجات میں کٹوتی کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ مالی مسائل کے پیش نظر سٹاف میں دو فیصد کمی کر کے 221 کارکنوں کو فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
جنرل اسمبلی میں طویل بحث مباحثے کے بعد دی گئی بجٹ منظوری کے تحت سال 2014/ 2015 کیلیے پانچ اعشاریہ پانچ تین ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
بجٹ پر بحث کے دوران اقوام متحدہ کے ممبران نے یو این سٹاف کے زیادہ سے زیادہ عالمی دوروں کی تجویز کو موخر رکھنے پر زور دیا۔ نئے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے سٹاف کو مختلف شعبوں میں دی جانے والی کمپن سیشنز ایک سال کیلیے التوا میں ڈال دی ہیں۔
واضح رہے اقوام متحدہ کے معمول کے امور کی انجام دہی اور امن مشنوں کیلیے بجٹ کی منظوری الگ الگ دی جاتی ہے۔ ان دنوں امن مشنوں کیلیے سات ارب ڈالر سالانہ کا بجٹ مختص ہے۔
امریکا نے اقوام متحدہ کی جانب سے بجٹ میں کٹوتی اور سٹاف کو فارغ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ یاد رہے امریکا اقوام متحدہ کے اخراجات پورے کرنے کیلیے مجموعی بجٹ کا 22 فیصد ادا کرتا ہے۔
-
اقوام متحدہ کی عراق سے شام کے لیے امدادی پروازوں کا آغاز
آیندہ 12 روز میں طیاروں کے ذریعے 400 ٹن خوراک بھیجی جائیں گی
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلسطینی مکانات مسماری روکنے کا مطالبہ
تیس مکان مسمار کرنے سے 24 بچوں سمیت41 افراد بے گھر
مشرق وسطی -
ادارہ اقوام متحدہ کے مقرر کردہ اہداف اور فرائض
بلاشبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بھی اتنی تیزی سے ترقی نہیں کی ہو گی جتنی تیزی ...
سیاست