.

روسی صدر کی خاتون جمناسٹ سے شادی کی خبریں پھر گرم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی صدر ولادی میر پوتین کی معروف جمناسٹک چیمپیئن علینہ کابائیوا کے ساتھ مبینہ معاشقے اور شادی کی خبریں ایک مرتبہ پھرعالمی میڈیا میں گرم ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ نے صدر پوتین اور علینہ کے درمیان ہوئی ملاقاتوں کی تازہ تصاویر بھی شائع کی ہیں، جس کے بعد دونوں کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی مبینہ محبوبہ جمناسٹک چیمپئین علینہ کابائٰیوا کی حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تصویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس نے تازہ تازہ شادی کی ہے کیونکہ اس نے دائیں ہاتھ کی ایک انگلی میں شادی کی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔ روس میں صرف شادی کے موقع پر خواتین دائیں ہاتھ میں انگلیوں پر انگوٹھی پہنتی ہیں۔ اس تصویر کو علینہ کی شادی کے حوالے سے ایک اہم ثبوت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

صدر پوتین کی اپنی ایک تصویر بھی ابلاغی اداروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہ تصویر ان کی پچھلے ہفتے مصری فیلڈ مارشل جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے جس میں مسٹر پوتین کوعروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ عموما اس نوعیت کا لباس شادی ہی کے موقع پر پہنا جاتا ہے۔

روسی ایوان صدر کے ایک مقرب نیوز ویب پورٹل کے مطابق پوتین کی جن تصاویر کو نئی قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ جون 2013ء کی ہیں جب انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی۔ اس دن پوتین کی سالگرہ بھی تھی انہوں نے عروسی لباس بھی پہن رکھا تھا۔

گذشتہ جمعہ کو 'نیز ہنکمسک' میں بچوں کے کھیل کے ایک مقابلے کے دوران علینہ نے بھی شرکت کی تھی۔ وہاں سے لی گئی تصاویر میں اسے اپنے داہنے ہاتھ کی ایک انگلی پرشادی کی انگوٹھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ 61 سالہ صدر ولادی میر پوتین اور 30 سالہ علینہ کے درمیان رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبریں اور دونوں کی ملاقاتوں کی تصاویر پچھلے سال ستمبرمیں سامنے آئی تھیں، تاہم ماسکو ایوان صدر نے ان تمام خبروں کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

پچھلے سال ستمبرمیں روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی نے اپنے ایک 'ٹیوٹر' بیان میں کہا تھا کہ صدر پوتین اور علینہ کابائیوا "والڈائے" شہر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ البتہ ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم انہی دنوں صدر پوتین ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے وہاں پر مقیم تھے۔