.

جان کیری اور محمود عباس کے درمیان کل ملاقات ہو گی

ملاقات کا اہم ترین موضوع مشرق وسطی امن مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ جان کیری فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے کل بدھ کے روز پیرس میں ملاقات کریں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امریکی کوششوں سے جاری امن مذاکرات اس ملاقات کا اہم موضوع ہوں گے۔

واضح رہے کئی سال کے تعطل کے بعد پچھلے سال ماہ جولائی سے شروع ہونے والے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے اور مکمل کرنے کیلیے نوما کا عرصہ مقرر کیا گیا تھا۔ یہ مدت ماہ اپریل میں مکمل ہونے جا رہی ہے، تاہم اب تک ہونے والی پیش رفت کافی نہیں سمجھی جاتی ہے۔

جان کیری جو ان دنوں متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں کل بدھ کے روز فرانس میں محمود عباس سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی محمود عباس سے یہ ملاقات مشرق وسطی میں امن مذاکرات میں کردار کے تناظر میں ہو گی۔

اس سے پہلے جمعہ کے روز محمود عباس نے کہا تھا '' ہم 1948 سے نقل مکانی پر مجبور ہو جانے والے فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم آبادی کا ایسا سیلاب بھی نہیں چاہتے کہ ڈیموگرافی کو مکمل طور پر تبدیل کر دے۔''

تاہم ابھی پناہ گزینوں اور مہاجرین کے کے معاملے پر فریقین کسی اتفاق کی طرف نہیں بڑھے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو سیاسی قوتوں کے دباو کا سامنا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری پر امید ہیں کہ ایک فریم ورک یا امکانی معاہدے کے خاکے کی طرف پیش رفت ممکن ہو جائے گی۔