.

چک ہیگل آج امریکی افواج میں کمی کی تجویز پیش کریںگے

افواج میں کمی سے دفاعی صلاحیت متاثر نہیں ہوگی، پینٹا حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل امریکی افواج میں کمی کی تجویز آج پیش کریں گے۔ اس تجویز کے مطابق امریکی فوج دوسری عالمی جنگ سے پہلے سے بھی سائز میں چھوٹی ہو جائے گی۔

پینٹاگان کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افواج میں کمی کی ایک وجہ دفاعی اخراجات میں کمی کا مسئلہ ہے۔ اس سے پہلے صدر اوباما عراق اور افغانستان میں جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔

ان حکام کے الفاظ میں '' ہمیں اپنے ادارے کو ہمیشہ تیار رکھنا ہے لیکن ایک طویل زمینی جنگ کے بغیر ایک بڑا فوجی محکمہ ساتھ لے کر نہیں چل سکتے ہیں۔

ان ذرائع کے مطابق امریکی افواج میں کمی سے امریکا کے لیے بیک وقت دو بڑی جنگوں کا لڑنا حتی کہ چھوٹے قبضوں کو طویل عرصے تک برقرار رکھنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ البتہ امریکی دفاعی صلاحیت میں کمی نہیں ہوگی۔

چک ہیگل یہ بھی تجویز کرنے والے ہیں کہ فوجیوں کی تنخواہیں بڑھانے کی بھی ایک حد طے کی جائے۔ ان میں ہیلتھ کئیر سے متعلق مراعات اور رہائشی الاونسز بھی شامل ہوں گی۔

واضح رہے امریکی صدر اوباما نے اپنے حالیہ سٹیٹ آف یونین خطاب میں اس امر عندیہ دیا تھا کہ سفارتی کاری پر زیادہ توجہ دی جائیگی جبکہ مسائل کے فوجی حل کی پالیسی میں تبدیلی کی جائے گی۔