لاپتہ ملائیشین طیارہ: تلاش میں جادوگر بھی شامل ہوگئے
جادوگروں کی کوشش کے حوالے سے ویڈیو منظر عام پر آگئی
لاپتہ ملائیشن طیارے کی تلاش کیلیے جادوگروں کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ اس سے پہلے ہفتے کے روز سے لاپتہ ہو جانے والا ایم ایچ 370 طیارے کی تلاش میں ملائیشیا اور چین سمیت کئی دیگر ملکوں کے تکنیکی ماہرین جدید ترین آلات کے علاوہ بحری اور ہوائی جہازوں کے ساتھ ساتھ ریڈارز اور سیٹلائیٹس کی مدد لے رہیں۔
لیکن چھ روز گذرنے کے باوجود کوئی سراگ نہ ملنے کے بعد اب تو ہم پرستی کے روایتی طریقے بھی اس مقصد کیلیے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو ٹیپ بھی سامنے آئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ چار ملائیشین مرد اور ایک عورت بہ آواز بلند مسلسل اللہ اکبر پکار رہے ہیں۔
ویڈیو میں اس گروپ کا سربراہ بڑے سائز کے دو پھلوں کو ٹکرا رہا ہے اور اس کے تین ساتھی ایک چھوٹے قالین پر بیٹھے ہیں۔ ان کے ساتھ تین لوگ چھڑیوں اور تنکوں کی بنی ٹوکریوں کے ساتھ ہیں۔ یہ لوگ ان چیزوں کو اس نداز سے دھکیل رہے ہیں کہ جیسے کشتی پر بیٹھے ہوں اور طیارے کو تلاش کر رہے ہوں۔
واضح رہے طیارے کی تلاش کا آج چھٹا دن ہے اور ویتنام نے مایوس ہو کر بدھ کے روز سے لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش کی کوششوں سے اپنے آپ کو الگ کر لیا ہے۔ جبکہ ملائیشیا نے اپنی کوششوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
-
لاپتا طیارہ : ویت نام نے سرچ آپریشن معطل کر دیا
ملائیشیا نے سرچ آپریشن کا دائرہ مزید پھیلا دیا
بين الاقوامى -
ملائیشیا : لاپتہ طیارے کا سراغ نہ ملا، ہائی جیکنگ کا شبہ
ویتنامی حکام نے جہاز کا ملبہ دیکھنے کی تصدیق نہیں کی: تحقیقات کار
بين الاقوامى -
ملائشیا: لاپتا طیارے کے دو ایرانی مسافروں کی تصویر جاری
دونوں ایرانی یورپی ممالک کے چوری شدہ پاسپورٹس پر سفر کر رہے تھے
بين الاقوامى -
لاپتا طیارے میں دو ایرانی چوری شدہ پاسپورٹس پر سوار تھے
ملائشیا کے لاپتا طیارے کے مشتبہ مسافروں کی شناخت ،ملبے کی تلاش کا کام جاری
بين الاقوامى -
ملائشیا: بیجنگ جانیوالا طیارہ دوران پرواز لاپتہ، 239 زندگیاں خطرے میں
رابطہ منقطع ہونے کے بعد سمندر میں گر جانیکا خدشہ، تلاش کیلیے آپریشن جاری
بين الاقوامى