لیبیا: حملوں کے خطرے کے پیش نظر الجزائر کا سفارت خانہ بند
الجزائری سفارت کاروں اور سفارتی عملے کو حقیقی خطرے کا سامنا تھا:وزارت خارجہ
الجزائر نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اپنے سفارت کاروں کو درپیش خطرات کے پیش نظر اپنا سفارت خانہ اور قونصل خانہ بند کردیا ہے۔
الجزائری وزارت خارجہ نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ سفارتی مشن بند کرنے کا فیصلہ لیبی حکام سے روابط کے بعد کیا گیا ہے اور ایسی معلومات ملی تھیں کہ ہمارے سفارت کاروں اور قونصلر عملے کو حملوں میں ہدف بنایا جاسکتا ہے۔
بیان کے مطابق:''لیبیا میں سلامتی کی ابتر صورت حال کے پیش نظر یہ عارضی اقدام کیا گیا ہے۔البتہ اس کے باوجود الجزائر طرابلس حکام کی ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ پورے ملک میں امن وامان کا دور دورہ ہوسکے''۔
واضح رہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور دوسرے بڑے شہر بن غازی میں اس وقت بد امنی کا دور دورہ ہے۔مسلح جنگجو سرعام اسلحے سمیت دندناتے پھرتے ہیں اور سکیورٹی اہلکاروں ،غیرملکیوں ،سرکاری حکام اور ججوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
مسلح افراد نے اپریل میں طرابلس میں متعین اردن کے سفیر فواز العیطان کو اغوا کر لیا تھا۔ان کی گذشتہ منگل کو اردن میں بم حملوں کی سازش میں جیل میں بند لیبی جنگجوؤں کے بدلے میں رہائی عمل میں آئی ہے۔
طرابلس میں متعین سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ سابق صدر معمر قذافی کا مسلح بغاوت کے ذریعے تختہ الٹنے والے باغی جنگجو عام طور پر بیرونی حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے غیرملکیوں کو اغوا کرلیتے ہیں اور پھر ان کے بدلے میں متعلقہ ملک میں قید اپنے جنگجو ساتھیوں کو رہا کرالیتے ہیں۔
لیبیا کے مشرقی علاقے میں طوائف الملوکی کے پیش نظر مغربی سفارت کار اس خدشے کا اظہار کرتے رہتے ہیں کہ اس کا مشرقی شہر درنہ خاص طور پر غیرملکی اور مقامی اسلامی جنگجوؤں کی آماج گاہ بن چکا ہے جو وہاں سے شام یا مصر کا رُخ کررہے ہیں۔امریکا نے بن غازی میں بد امنی اور اپنے قونصل خانے پر آیندہ کسی ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر گذشتہ روز دو سو میرینز پر مشتمل ایک دستہ اٹلی بھیجا ہے جو وہاں سے کسی بھی وقت لیبیا میں کارروائی کے لیے تیار ہوگا۔
-
لیبیا میں اغوا اردنی سفیر رہا ہو گئے
وزارت خارجہ نے 'العربیہ' کو رہائی ڈیل کی تصدیق کر دی
بين الاقوامى -
لیبیا: بن غازی میں خفیہ ادارے کا سربراہ قتل
ایک میڈیکل سنٹر کے نزدیک نامعلوم حملہ آوروں کی کرنل ابراہیم کی کار پر فائرنگ
بين الاقوامى -
لیبیا: نئے وزیر اعظم کی پارلیمنٹ سے منظوری
دو ہفتے کے دوران کابینہ کی تشکیل مکمل کریں گے
مشرق وسطی -
لیبیا: عسکریت پسندوں کا حملہ،5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق
عسکریت پسند بن غازی میں سکیورٹی ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور ہوئے
بين الاقوامى -
لیبیا: یرغمال تیونسی کی صدرمرزوقی سے رہائی دلانے کی اپیل
جنگجوؤں کے ہاتھوں یرغمال سفارتی اہلکار کی پانچ منٹ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
بين الاقوامى -
لیبیا میں تیونسی سفارت کار اغواء، طرابلس کی تردید
تیونس نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا میں متعین اس کا ایک سفارت کار اغواء کر لیا گیا ہے ...
بين الاقوامى