لیبیا میں اغوا اردنی سفیر رہا ہو گئے
وزارت خارجہ نے 'العربیہ' کو رہائی ڈیل کی تصدیق کر دی
لیبی وزارت خارجہ کے ذرائع نے گذشتہ ماہ طرابلس سے اغوا ہونے والے اردنی سفیر کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا کہ لیبیا میں اردنی سفیر فواز العیطان کو اغوا کے بعد دارلحکومت طرابلس سے بنغازی منتقل کر دیا گیا تھا۔
انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے اردنی سفیر کی رہائی اردن میں دہشت گردی کی پاداش میں عمر قید کاٹنے والے دو لیبی شہریوں کی رہائی کے بعد عمل میں آئی۔ ذرائع کے مطابق جو خصوصی طیارہ اردن سے رہائی پانے والے لیبی شہریوں محمد سعید الدرسی کو لیکر بنغازی اترا، اسی کے ذریعے رہائی پانے والے اردنی سفیر فواز العیطان کو عمان روانہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اردنی سفیر کی رہائی میں ایک عربی رابطہ کار نے مدد کی اور یہی شخصیت اردنی حکومت اور لیبیا کے شہر بنغازی میں مسلح سیکیورٹی ملیشیا کے سربراہ وسام بن حمید سے معاملات طے کرنے میں پیش پیش رہی۔
یاد رہے اردنی سفیر فواز العیطان کو اپریل کے وسط میں مسلح افراد نے ایک حملے کے بعد اغوا کر لیا تھا۔ اس کارروائی میں ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا۔ سنہ 2011ء میں معمر القذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لیبیا بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور اردنی سفیر پر حملہ قذافی دور کے بعد اس ملک میں سفارتکاروں کو نشانہ بنانے کی دوسری کوشش تھی۔
تاہم یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ اردنی سفیر کو کن لوگوں نے اغوا کیا تھا تاہم لیبی ذرائع نے کہا تھا کہ فواز العیطان کے اغوا کا تعلق لیبی کے سرکردہ جہادی محمد الدرسی کی اردن میں عمر قید سے ہو سکتا ہے، جو سات برسوں سے اردن میں قید ہیں۔
فواز العیطان کے اغوا کے تین ہفتوں بعد لیبی حکومت نے اس امر کی تصدیق کر دی تھی کہ اردن کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم طرابلس حکومت نے اس معاہدے کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
-
لیبیا میں اردنی سفیر اغوا، ڈرائیور زخمی
لیبیا اور اردن دونوں نے واقعے کی تصدیق کر دی
مشرق وسطی -
لیبیا میں تیونسی سفارت کار اغواء، طرابلس کی تردید
تیونس نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا میں متعین اس کا ایک سفارت کار اغواء کر لیا گیا ہے ...
بين الاقوامى -
لیبیا:عبوری وزیراعظم عبداللہ الثنی مستعفی
طرابلس شہر سے ہوائی اڈے کی جانب جانے والی شاہراہ پر حملے کے بعد فیصلہ
بين الاقوامى -
لیبیا:مظاہرین کا پارلیمان پر دھاوا،دو ارکان اسمبلی زخمی
طرابلس میں پارلیمان کے سامنے زبردستی احتجاجی دھرنا ختم کرانے کے خلاف کارروائی
بين الاقوامى -
لیبیا میں احتجاجی مظاہروں کے بعد 12 ارکان پارلیمان مستعفی
طرابلس اور بن غازی میں اسمبلی کی مدت میں توسیع کے حق اور مخالفت میں ریلیاں
بين الاقوامى -
لیبیا:انٹیلی جنس کے نائب سربراہ اغوا کے ایک روز بعد رہا
نامعلوم مسلح افراد نے مصطفیٰ نوح کو طرابلس کے ہوائی اڈے سے اغوا کر لیا تھا
بين الاقوامى