امریکی شہری لیبیا سے فورا نکل آئیں: دفتر خارجہ
"لیبیا میں غیر ملکیوں کو اغوا سمیت جان لیوا حملوں کا خطرہ ہے"
امریکی دفتر خارجہ نے کشیدہ صورت حال کے پیش نظر لیبیا میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طورپر لیبیا چھوڑ دینے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ نے یہ ہدایت اپنے میرینز سمیت بحری بیڑے کے لیبیا روانہ ہونے کے بعد جاری کی ہے۔
امریکا نے طرابلس کے سفارت خانے میں سفارتی عملے کی تعداد بھی غیر معمولی حد تک کم کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ہدایت کے مطابق سفارت خانے میں صرف ہنگامی خدمات کیلیے عملہ موجود رہے گا۔
دفتر خارجہ کی طرف سے لیبیا کیلیے جاری کی گئی ٹریول وارننگ میں کہا گیا ہے کہ '' خدشہ ہے کہ لیبیا میں غیر ملکیوں اور خاص طور پر امریکی شہریوں کو خواہ وہ امریکی سرکاری عملے کا حصہ ہوں یا ان کا این جی اوز سے تعلق ہو اغوابھی کیا جاسکتا ہے اور پرتشدد و جان لیوا حملوں کا نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ''
جاری کردی ٹریول وارننگ کے مطابق لیبیا میں موجود شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لیبیا میں رہتے ہوئے خبردار رہیں اور جلد سے جلد لیبیا سے نکل آئیں۔
واضح رہے ایک روز قبل امریکا کے ایک دفاعی ذمہ دار نے بتایا تھا کہ امریکا نے ایک ہزار میرینز کے ہمراہ بحری بیڑہ لیبیا کے ساحل کی طرف روانہ کر دیا ہے ۔
اس سے پہلے لیبیا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر امریکا نے اپنے میرینز کو اٹلی روانہ کیا تھا۔ امریکا نے اپنے ان اقدامات کو حفظ ما تقدم کے طور پر کیا گیا قرار دیا ہے۔
لیبیا جہاں معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد مسلسل عسکری گروپوں کی باہمی لڑائیاں جاری ہیں اور بد امنی روکنے میں نہیں آ رہی ہے۔
-
میرینز بردار امریکی بحری بیڑے کی لیبیا روانگی
اقدام کا مقصد ہنگامی حالت میں سفارتی عملے کا انخلاء ہے
بين الاقوامى -
شمالی افریقہ ابتر صورتحال، امریکی میرینز اٹلی پہنچ گئے
امریکی حکام لیبیا میں خرابی کو اٹلی کیلیے خطرہ سمجھتے ہیں
بين الاقوامى -
لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پر ،امریکا کو تشویش
بن غازی میں راکٹ حملے میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد زخمی
بين الاقوامى