آسمانی بجلی گرنے سے درخت کی تباہی کا خوفناک منظر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے وقت عام طور پر لوگ درختوں کی اوٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن درختوں پرآسمانی بجلی گرنے کے بعض واقعات نہایت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں امریکی ریاست نیویارک کے شہر ساراتوگا سپرینگس میں پیش آیا جہاں اچانک بادلوں کی گرج میں آسمانی بجلی کوندی اور اس نے ایک بڑے درخت کو ریزہ ریزہ کر دیا۔ یہ سارامنظر قریب لگے ایک خفیہ کیمرے میں محفوظ ہو گیا جو ان دنوں سوشل میڈیا پر انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

خفیہ کیمرے سے بننے والی اس ویڈیو فوٹیج میں ایک درخت پرآسمانی بجلی گرنے اوراسے ریزہ ریزہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔ یہ درخت شہر کے وسط میں مکانوں کے بیچ موجود ہے جہاں آس پاس لوگوں کے مکانات بھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں