سعودی عرب میں 29 جون سے رمضان المبارک کا آغاز
سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ ماہ صیام رمضان المبارک کا 29 جون اتوار سے آغاز ہوگا۔
سعودی عرب کے رؤیت ہلال کے ذمے دار اسلامی منصوبے میں شامل تیس ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 27 جون کو دیکھا نہیں جا سکے گا۔اس لیے 28 جون کو شعبان المعظم کی آخری تاریخ ہوگی۔
ان سعودی ماہرین فلکیات نے اتوار کو اپنے دستخطوں سے جاری کردہ ایک بیان میں اسلامی ممالک کی رؤیت ہلال کمیٹیوں یا اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کے ذمے دار اداروں سے کہا ہے کہ وہ چاند نظر آنے کی تصدیق کریں۔
انھوں نے وضاحت کی ہے کہ 27 جون کو آنکھوں سے یا خاص ٹیلی سکوپس کے ذریعے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا۔واضح رہے کہ رمضان کے آغاز کا انحصار چاند کی رؤیت پر ہے۔اس ماہ کے دوران مسلمان سحری سے لے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔اس دوران وہ کچھ نہیں کھاتے پیتے اور بعض حلال امور سے بھی اجتناب کرتے ہیں۔روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے دوسرا رکن ہے۔
-
شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں بدھ کو 29 رمضان المبارک ہو گا
سپریم کورٹ عوام کو منگل کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی تھی
بين الاقوامى -
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی کوئٹہ میں بے امنی کا راج
ایک ہی دن میں ہزارہ برادری کے چار افراد سمیت سات افراد قتل
پاكستان -
ذاتی مفاد کے لئے مذہب کا استعمال مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب
رمضان المبارک کے موقع پر سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام
بين الاقوامى -
رمضان المبارک میں کویتی اخبارات کی افطار کے بعد اشاعت
غروب شمس کے بعد اخبارات کی اشاعت کا قارئین کی جانب سے خیر مقدم
مشرق وسطی