'عریاں' دوشیزہ نے بیروت ہائی وے بلاک کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کے دارلحکومت بیروت کی ایک مصروف شاہراہ پر تیس سالہ عریاں دوشیزہ کی موجودگی سے ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔

بیروت سے شائع ہونے والے اخبار 'دی ڈیلی سٹار' کے مطابق چارلز حلو ہائی وے پر علی الصباح ایک عریاں خاتون کی موجودگی سے دارلحکومت کے جنوبی داخلی راستے پر ٹریفک کے مسائل پیدا ہو گئے۔ یہ شاہراہ بیروت کے مار مخایل علاقے کے متوازی واقع ہے۔ علاقہ سیاحوں سمیت شوقین مزاج مقامی آبادی کی شبینہ سرگرمیوں کا مقبول مرکز ہے۔

ٹائروں کی دکان میں کام کرنے والے ایک مقامی ملازم حسن نے اخبار کو بتایا کہ "علاقے میں موجود پولیس کی دو گاڑیوں نے سیاہ بالوں والی دبلی پتلی عریاں دوشیزہ کو روکا، جس نے سارے جسم پر صرف کاٹن کا سفید انڈر ویئر پہن رکھا تھا۔ "میں نے اپنے سٹور سے اسے کمبل لا کر دیا جس کے بعد وہ خاتون پولیس کے ہمراہ چلی گئی۔"

حسن نے بتایا کہ "اس کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہالے پڑے ہوئے تھے جن سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہ کسی نشہ آور چیز کے زیر اثر دنیا و ما فیھا سے بے خبر ننگ دھڑنگ مصروف شاہراہ کی جانب چل نکلی تھی۔

یاد رہے بیروت کے اس علاقے میں ماضی میں متعدد مرد و خواتین عریاں حالت میں سڑک پر مٹر گشت کرتے دیکھے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں