یمن میں شیعہ باغیوں کا دارلحکومت کے قریبی شہر پر قبضہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں حکومت مخالف حوثی شیعہ باغیوں نے منگل کے روز دارلحکومت صنعاء سے پچاس کلومیڑ کی مسافت پر واقع اہم شہر عمران اور اس کے اردگرد اہم فوجی تنصیبات کا مکمل کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ باغیوں نے بریگیڈیئر حمدی القشیبی کی زیر کمان 310 آرمڈ بریگیڈ کو بھی اپنے زیر نگین کر لیا ہے۔

عمران شہر کے عینی شاہدین نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے شہر کی جنوبی کالونی میں واقع 310 آرمڈ بریگیڈ کا کنڑول سنبھالنے کے بعد شہر کے اطراف مسلح گشت شروع کرا دیا۔

اس وقت الجمیمہ، المرحہ اور سودہ عدان کے پہاڑی سلسلے میں فوجی اڈے حوثیوں کے مسلح افراد کے سپرد کئے جا رہے ہیں۔

جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دسیوں مسلح افراد کو شہر کے داخلی صدر دروازے، اہم شاہراٶں اور کالونیوں میں تعنیات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حوثی عمران شہر سے پچاس کلومیڑ کی مسافت پر واقع دارلحکومت کی جانب اپنا مارچ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں