بھارت میں ہوٹل ملازم نے لیمبورگنی دیوار سے ٹکرا دی
ہوٹل میں مقیم مہمان قیمتی گاڑی دوست سے مستعار لیکر آیا تھا
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک پنج ستارہ ہوٹل کے ملازم نے ایک انتہائی مہنگی سپورٹس کار لیمبورگنی گلارڈو کو پارکنگ کی کوشش کے دوران دیوار سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں بیش قیمت گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے لی میریڈین ہوٹل کے سامنے ہونے والے اس 'حادثے' میں گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ گاڑی کے ڈرائیور نپون مگلانی نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ یہ گاڑی اس سے پہلے بھی کئی بار ہوٹل کے ملازمین نے پارک کی ہے۔ مگلانی نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ گاڑی اپنے دوست سے ادھار لی ہوئی تھی اور وہ پچھلے جعمرات سے اس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔
ڈرائیور نپون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ہوٹل اور اس کے ملازم ارون کمار کے خلاف پولیس کیس درج کروا دیا ہے مگر انتظامیہ اس حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ نپون کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کی مرمت پر ایک اندازے کے مطابق دو کروڑ روپے [335٫000 ڈالر] خرچ آئے گا۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل ملازم گاڑی کو پارکنگ سے نکال کر ہوٹل کے پورچ پر لے کر آتا ہے اور اس کے بعد تھوڑی دیر کے لئے گاڑی سے باہر نکلتا ہے۔ اس کے بعد گاڑی میں واپس آنے کے بعد وہ غیر ارادی طور پر انتہائی تیزی سے گاڑی آگے بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں اس کے ایک ساتھی کو اپنی جان بچانے کے لئے ایک طرف چھلانگ لگانی پڑتی ہے، جس کے بعد گاڑی دیوار سے جار ٹکراتی ہے جس کےباعث ایک ہوٹل ملازم بھی زخمی ہو گیا۔
اطالوی کمپنی لیمبورگنی کی تیارکردہ گلارڈو کار کو لڑاکا بیل کے نام سے منسوب کیا گیا۔ پچھلے پہیوں کی طاوت سے چلنے والی اس کار میں 550 ہارس پاور کا انتہائی طاقتور انجن نصب ہے۔ یورپ میں اس گاڑی کی قیمت 250٫000 ڈالر ہے مگر بھارت میں سپورٹس کار پر برآمدی ڈیوٹی کی وجہ سے اس کی قیمت تقریبا دو گنا ہو جاتی ہے۔
-
دبئی پولیس کے پٹرولنگ فلیٹ میں جدید قیمتی اور فینسی کار شامل
عالیشان گاڑی دبئی کی پر آسائش شناخت کا استعارہ بنے گی
بين الاقوامى -
قطری شہزادہ دنیا کی مہنگی ترین کار کے مالک بن گئے
عرب لائیکن ہائپر اسپورٹس کی قیمت 3.5 ملین ڈالر ہے
مشرق وسطی -
سستی کار کو مہنگے داموں خریدنے کی پیشکش پر مالک پریشان
گولڈن نمبر کی حامل 98’ ماڈل کی کار سعودی شہری کو دوست نے تحفہ دی تھی
ایڈیٹر کی پسند