ریاض کا او آئی سی سے وزرائے خارجہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
"سلامتی کونسل فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کا نوٹس لیے"
سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں معصوم شہریوں کا قتل عام کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا ریاض عالمی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چوتھے جنیوا معاہدے کے تحت فلسطینیوں کے خلاف کےخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کردار ادا کریں۔
کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں غزہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا وزراء خارجہ اجلاس بلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اعلامیے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
خیال رہے کہ آٹھ جولائی سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک کم سے کم 200 فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں بھاری اکثریت خواتین اور بچوں کی بتائی جاتی ہے۔
-
اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ فضائی حملے شروع کردیے
حماس کے راکٹ حملے میں اسرائیل میں ایک یہودی کی ہلاکت
مشرق وسطی -
اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں: صدر اوباما
اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے: مسلم سفیروں سے خطاب
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کی اسرائیل، حماس سے جنگ بندی کی اپیل
اسرائیل کی براہ راست مذمت نہ سعودی مندوب کا شدید اعتراض
بين الاقوامى