ایران کا رویہ حیران کن طور پر موافقانہ ہے:وائٹ ہاؤس
20 جولائی کے بعد حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات میں توسیع کا فیصلہ نہیں ہوا
وائٹ ہاؤس نے ایران کے چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ گذشتہ چھے ماہ میں جوہری مذاکرات کے دوران رویے کو موافقانہ قرار دیا ہے اور اس کی تعریف کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے بدھ کو واشنگٹن میں روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ایران کا عبوری جوہری سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے رویہ حیران کن طور پر موافقانہ رہا ہے لیکن ترجمان نے کہا کہ ایران اور امریکا اور اس کے مذاکراتی شراکت داروں کے درمیان ابھی فاصلے موجود ہیں اور وہ 20 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل حتمی جوہری معاہدے کے لیے کام کررہے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران اور چھے بڑے طاقتوں نے مذکورہ ڈیڈ لائن میں توسیع کے فیصلے سے اتفاق کیا ہے لیکن جوش ایرنسٹ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ یہ بتایا ہے کہ صدر براک اوباما اور وزیرخارجہ جان کیری اس پر کوئی تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔ان دونوں کے درمیان بدھ کوایران کے جوہری تنازعے پر مذاکرات کے حوالے سے ملاقات متوقع تھی۔
درایں اثناء مغربی سفارت کاروں نے رائیڑز کو بتایا ہے کہ جمعے تک مذاکرات کی ڈیڈلائن میں توسیع کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ایران اور چھے بڑی طاقتوں سے تعلق رکھنے والے عہدے داروں نے منگل کو کہا تھا کہ ویانا میں گذشتہ دو ہفتے سے جاری مذاکرات کے باوجود حتمی جوہری معاہدے کے لیے کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے اور فریقین میں ابھی بہت سے امور پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔مذاکراتی عمل میں شریک بعض سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حتمی معاہدہ طے نہیں پاتا تو پھر ستمبر میں دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔
-
جوہری مذاکرات، پیشرفت سست روی کا شکار ہے: عباس عراقچی
جمعہ کو بھی حتمی معاہدے کیلیے ڈرافٹ کی تیاری زیر بحث
مشرق وسطی -
مغرب کا میزائل پروگرام پر تحدید کا مطالبہ احمقانہ ہے:خامنہ ای
مغربی طاقتوں کو جوہری مذاکرات میں شفافیت کے سوا کچھ نہیں پیش کرسکتے:روحانی
بين الاقوامى -
''ایران سے خطرہ:خلیجی ریاستیں جوہری صلاحیت حاصل کریں''
ہمیں جوہری مذاکرات کے کسی بھی نتیجے کے لیے تیار رہنا چاہیے:شہزادہ ترکی
مشرق وسطی -
ایران جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے:صدر اوباما
امریکی صدر براک اوباما نے ایرانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
ایران جوہری معاملے پر تعمیری مذاکرات چاہتا ہے: حسن روحانی
ایرانی قوم کیخلاف کچھ نہیں ہونے جا رہا، ایسا سمجھنے والے چشمے بدل لیں
مشرق وسطی -
خامنہ ای جوہری تنازعے پر مذاکرات سے مایوس ہو گئے
چھ بڑی طاقتوں کیساتھ مذاکرات سے ایک روز پہلے ایرانی سپریم لیڈر کا بیان
مشرق وسطی