دبئی :مارشل آرٹس کی ماہر مسلم خاتون داؤ پیچ لڑائیں گی
باکسنگ کی سابق عالمی چیمپئن اینا جولاٹن سے مقابلہ کریں گی
ملائشیا سے تعلق رکھنے والی مکسڈ مارشل آرٹس کی پہلی خاتون پروفیشنل این عثمان اس ماہ دبئی میں میدان میں اتررہی ہیں اور وہ باکسنگ کی سابق عالمی چیمپئن کے مدمقابل ہوں گی۔وہ کسی مسلم ملک میں پروفیشنل مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرنے والی پہلی مسلمان خاتون ہوں گی۔
این عثمان نے ایک مختصر انٹرویو میں بتایا ہے کہ ''پہلے پہل جب میں نے مکسڈ مارشل آرٹس( ایم ایم اے) سیکھنا شروع کیا تھا تو مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایک مسلم خاتون ہونے کے ناتے میں اس کھیل میں کیسے اپنے فن کا مظاہرہ کرپاؤں گی لیکن جب میں نے ایم ایم اے کا آغاز کیا اور مسلم دوستوں نے میری حوصلہ افزائی کی تو پھر مجھے پتا چلا تھا کہ درحقیقت میں کیا کررہی ہوں''۔
28 سالہ این عثمان دبئی میں ''ون فائٹنگ چیمپئن شپ'' میں حصہ لیں گی اور ان کے مد مقابل باکسنگ کی سابق عالمی چیمپئن اینا جولاٹن ہوں گی۔ان کے درمیان یہ مقابلہ 29 اگست کو دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد ہوگا۔
-
دبئی میں عالم اسلام کی پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح
متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور عالمی تجارتی مرکز دبئی میں ایک منفرد مسجد کا سنگ ...
ایڈیٹر کی پسند -
دبئی پولیس کے لگژری کار فلیٹ میں ''سپر بائیک'' کا اضافہ
دبئی پولیس نے اپنے سپر کار فلیٹ میں بیش قیمت لیمبور گنیز، مرسیڈیز، بینٹلیز، ...
ایڈیٹر کی پسند -
دبئی میں قیدی قرآن حافظہ کی کہانی پر فلم بنائی جائے گی
دبئی کی جیل سے قرآن مجید حفظ کرنے پر قبل از وقت رہائی پانے والی ایک خاتون قیدی کی ...
ایڈیٹر کی پسند -
"حاکم دبئی نے العربیہ کو کبھی سنسر کا نشانہ نہیں بنایا"
MBC گروپ کے سربراہ ولید بن الابراھیم کا میڈیا فورم میں خطاب
ایڈیٹر کی پسند -
دبئی: بوڑھے اماراتی پر تشدد، ملازم ملزم بن گیا
ایشین گھریلو ملازم کا اعتراف جرم، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
مشرق وسطی -
دبئی: ڈرونز دفتری دستاویزات کی ترسیل کے کام آنے لگے
واٹر پروف ڈرونز بھی تیار، دو منٹ میں دستاویات کی منتقلی ممکن
بين الاقوامى