قاہرہ :حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ایک شخص ہلاک
پولیس نے برطرف صدر ڈاکٹر محمدمرسی کے 40 حامیوں کو گرفتار کر لیا
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نماز جمعہ کے بعد اسلام پسندوں کے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے چالیس مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے حامی مظاہرین پر الزام عاید کیا ہے کہ انھوں نے احتجاجی مارچ کے دوران اپنے مخالف عام شہریوں سے محاذ آرائی کی کوشش کی تھی۔مظاہرین نے ہوائی فائرنگ کی اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکے ہیں جس سے ایک افسر زخمی ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر محمد مرسی کے حامی اور ان کی سابقہ جماعت اخوان المسلمون کے کارکنان جولائی 2013ء میں ان کی برطرفی کے خلاف کم وبیش روزانہ احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جبکہ ان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔گذشتہ ایک سال میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اخوان اور اس کی اتحادی جماعتوں کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چودہ سو کارکنان مارے جاچکے ہیں جبکہ اخوان مرنے والوں کی تعداد ڈھائی تین ہزار کے لگ بھگ بتاتی ہے۔
مصری سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤں کے دورن اخوان المسلمون کے ہزاروں کارکنان کو گرفتار کیا ہے اور ان میں سے سیکڑوں کو پھانسی کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔تاہم ابھی تک ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی پیش رو عبوری حکومت نے اپنے خلاف مظاہروں کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں اور اخوان المسلمون کو دہشت گرد جماعت قرار دے رکھا ہے لیکن اس کے باوجود قاہرہ اور دوسرے شہروں میں جامعات کے طلبہ اور اخوان المسلمون کے حامیوں کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔البتہ اب ان کے شرکاء کی تعداد کم پڑچکی ہے۔
-
مصر: مرشد عام اخوان المسلمون کو عمر قید کی سزا
36 دیگر رہنماوں کو بھی عمر قید اور دس کو سزائے موت
مشرق وسطی -
شاہ عبداللہ کی مصر آمد، عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز جمعہ کو مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ پہنچے ...
مشرق وسطی -
مصر میں اخوان المسلمون سے وابستہ چین اسٹور بند
مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ میں اخوان المسلمون سے وابستہ لوگوں کے گراسری اسٹورز ...
مشرق وسطی -
مصر : جمہوریت نواز معروف کارکن کو 15 سال جیل کی سزا
مصر کی ایک عدالت نے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کے خلاف تحریک میں پیش پیش ...
مشرق وسطی -
"سعودی عرب، مصر کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گا"
مصری قوم نے مستقبل کا فیصلہ اپنے ہاتھ سے لکھا: ولی عہد
بين الاقوامى -
مصر اب آگے کی طرف بڑھے گا: السیسی
لوگ خوف زدہ نہ ہوں ماضی کی طرف نہیں جائیں گے
مشرق وسطی