سعودی عرب :88 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
مشتبہ افراد اندرون اور بیرون ملک حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز نے اٹھاسی مشتبہ افراد کو اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور دہشت گرد گروپوں کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان اٹھاسی مشتبہ افراد کی گذشتہ کئی ماہ سے کڑی نگرانی کی جارہی تھی اور خاص طور پر انتہاپسندانہ نظریات رکھنے والے افراد کی نگرانی کی جارہی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ دہشت گردوں میں سے انسٹھ کو پہلے بھی حراست میں لیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے اس بیان کے بعد ایک نیوز کانفرنس کی ہے اور بتایا ہے کہ ''ان مشتبہ افراد کو سعودی مملکت سے باہر دہشت گرد گروپوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان میں بعض نے بیرون ملک اپنے بچوں کو لڑنے کے لیے بھیجا ہے''۔
انھوں نے کہا کہ ''مشتبہ افراد سعودی عرب اور بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیوں کے مرتکب ہونے والے تھے''۔انھوں نے وضاحت کی کہ ان مشتبہ افراد کے انتہا پسندانہ نظریات اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب راغب کرنے کے لیے تبلیغ کی وجہ سے نگرانی کی جارہی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے چھے مختلف سیل قائم کررکھے تھے اور یہ مکہ مکرمہ اور حائل سمیت ملک کے چار مختلف علاقوں میں واقع تھے۔ان سیلوں میں شخصیات کے قتل کی سازش کی گئی تھی اوران میں سب سے بڑے سیل کے ارکان کی تعداد اکاون تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق '' کئی ماہ کی مانیٹرنگ اور سکیورٹی نگرانی کے بعد مشتبہ افراد پر ہاتھ ڈالا گیا ہے اور ان کی اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کے حملوں کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔وہ بہت جلد اس سازش کو عملی جامہ پہنانے والے تھے''۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان اٹھاسی افراد کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا ہے۔ان میں چوراسی سعودی شہری اور تین یمنی ہیں۔فوری طور پر ایک مشتبہ شخص کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
-
سعودی عرب کی ایران کے ساتھ تعاون کے لیے شرط
ایران عرب ریاستوں کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہے: سعودی سفیر
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورۂ قطر
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: سرکاری عمارت میں خودکش حملہ
دو محصور دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
بين الاقوامى -
سعودی عرب: جعلی شراب کا دھندا ،15 بھارتی گرفتار
پولیس کا ''شاہ رابرٹ''جعلی شراب ساز فیکٹری پر چھاپہ ،پانچ سعودی بھی پکڑے گئے
بين الاقوامى -
سعودی عرب: مذہبی پولیس کے لیے چھ ممنوعات کا اعلان
خواتین کو ہراساں کرنے، شراب نوشی اور جادو کے واقعات میں اضافہ
بين الاقوامى -
دہشت گردی کے خلاف جنگ عالمی فریضہ ہے: سعودی عرب
سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کو دہشت گردی ایسے سب سے سنگین چیلنج کا سامنا ...
بين الاقوامى