فلسطینی علاقے میں یہودی بستی کے اعلان پر امریکی احتجاج
جان کیری نے بنجمن نیتن یاہو کو فون کر کے جذبات سے آگاہ کیا
مغربی کنارے کے فلسطینی گاوں کی 900 ایکڑ اراضی پر اسرائیلی قبضے کےخلاف امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے احتجاج کیا ہے۔ جان کیری نے یہ احتجاج اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کیا ہے۔
اس فون کال پر امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جین پاسکی نے کہا'' اسرائیل کی طرف سے اس نئی یہودی بستی کی تعمیر کی خبر ہمارے لیے بہت پریشان کن پیغام ہے۔'' خصوصا ایسے حالات میں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک جنگ ہوئی ہے نیز اسرائیل اور غزہ فلسطین کے درمیان امریکی مدد سے شروع ہونے والا امن عمل معطل ہو چکا ہے۔
خیال رہے اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یعلون نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے محض ایک ہفتے بعد مغربی کنارے کے ایک فلسطینی گاوں کی اراضی پر یہودی بستی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا کی طرف سے اس اعلان کی مذمت کے حوالے سے آنے والے بیان کے بعد امریکا ان یورپی ممالک کا ہم آواز ہو گیا ہے جنہوں نے اس سے پہلے ایسی یہودی بستیوں کے خلاف آواز اٹھا رکھی ہے۔ ان ممالک میں برطانیہ، اٹلی، فرانس، سپین اور یورپی یونین شامل ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے فلسطین کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ صائب عریقات سے بھی آج ملاقات کرنے والے ہیں۔ فلسطینی نمائندے نے عالمی برادری سے تین روز پہلے اپیل کی تھی کہ اسرائیل کے اس نئے اعلان پر اس کی جلد سے جلد باز پرس کی جائے۔ کیونکہ یہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم اور ظالمانہ کارروائیاں ہیں۔
-
غزہ پر بمباری، اسرائیل کو اڑھائی ارب ڈالر پھونکنا پڑے
اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون نے اخراجات کا تخمینہ جاری کر دیا
مشرق وسطی -
اسرائیل مخالف برطانوی پارلیمنٹرین جارج گیلووے پر حملہ
برطانوی رکنِ پارلیمنٹ اور اسرائیل کے ناقد جارج گیلووے پر لندن میں حملہ کیا گیا جس ...
بين الاقوامى -
کمانڈر القسام بریگیڈ کو شہید کرنے میں اسرائیل ناکام رہا
کمانڈر محمد دیف کی حالت بہتر ہے: خالد مشعل
مشرق وسطی