دراندازی: وائٹ ہاٶس عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر براک اوباما کی رہائش گاہ میں ایک شخص کے داخلے کی کوشش کے بعد وائٹ ہائوس کو عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا۔

انخلاء کا عمل تقریبا ایک گھنٹے بعد ختم ہو گیا مگر عمارت کے شمال مغربی حصے کو سیکیورٹی وجوہات پر بند رکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو وائٹ ہائوس لان سے ہوتے ہوئے عمارت کی طرف بھاگتے دیکھا گیا۔

امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان کے مطابق مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم انہوں نے اس سلسلے میں مزید بات کرنے سے انکار کر دیا۔ براک اوباما اور ان کی دونوں بیٹیاں اس واقعے سے پہلے ہی وائٹ ہائوس چھوڑ کر 'میرین ون' ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیمپ ڈیوڈ چلے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاٶس کے لان میں مشتبہ شخص کی دراندازی کے بعد فورا ہی امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے تمام عملے اور پریس کور کے افراد کو عمارت سے باہر نکلنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ فوری طور پر اس واقعے کی مزید تفصیل نہیں مل سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں