یمن کے سابق صدر ’’العربیہ‘‘ پر برس پڑے

حکومت مخالف سازش بے نقاب کرنے پر علی عبداللہ صالح سخت برہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اہل تشیع مسلک کے حوثی شدت پسندوں کے ساتھ ملک کر حکومت کے خلاف سازش کو بے نقاب کیے جانے پر ’’العربیہ‘‘ نیوز چینل اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق علی عبداللہ صالح منگل اور بدھ کو یمن میں ‘العربیہ’ کی ٹیم سے رابطے کی کوشش کرتے رہے لیکن ان کا رابطہ نہیں ہو سکا۔ گذشتہ روز انہوں نے یمن میں العربیہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سازش بے نقاب کرنے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں آزاد پیدا کیا گیا ہے کسی شخص یا ادارے کو ہم پر اپنی وصیت مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے‘‘۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح نے ایران نواز پریس کے ذریعے العربیہ نیوز چینل کے خلاف نہایت سخت زبان استعمال کی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں العربیہ ٹی وی نے انکشاف کیا تھا کہ یمن کے ساتھ صدر علی عبداللہ صالح نے حوثی شدت پسندوں کے ساتھ مل کر حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش تیار کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں