حزب اللہ کے الزامات کا منہ توڑ سعودی جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر برائے نیشنل گارڈز شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے لبنان کی اہل تشیع مسلک کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربرہ الشیخ حسن نصراللہ کے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے جن میں انہوں نے کہا تھاکہ سعودی عرب دہشت گردوں کی پشتیبانی کر رہا ہے۔

دمام میں نیشنل گارڈز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر شہزادہ متعب نے کہا کہ پوری دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ دہشت گردی کا حامی کون اور کون اس کے نشانے پرہے۔ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی اور خود بھی اس کا سامنا کرتا رہا۔ جبکہ حزب اللہ جیسے گروپ خود دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور ٹھکانے فراہم کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران شہزادہ متعب نے بتایا کہ جلد ہی امریکی ساختہ نئے جنگی طیارے بھی نیشنل گارڈز کو فراہم کر دیے جائیں گے۔ نئے طیاروں کے ہوابازوں کی تربیت کا عمل جاری ہے۔ تربیت مکمل ہوتے ہی نئے جنگی جہاز فوج کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

بعد ازاں انہوں نے دمام میں نیشنل گارڈز کے اہلکاروں کے لیے پبلک ویلفیئر اور رہائشی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ شہزادہ متعب نے دمام میں پچھلے پانچ سال سے زیر غور اسپتال کے منصوبے پر بھی جلد از جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دمام کے باشندوں کو ایک بڑے اسپتال کی ضرورت ہے۔ جلد ہی اس منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں