ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی: نیو جرسی کے ہوٹلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

ہوٹل ’’ ورلڈ آف بلیو‘‘ میچ کی رات کمرہ 2300 ڈالر ، کار پارک کرنے کی فیس 450 ڈالر لے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند دن پہلے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جو یہ ظاہر کرے کہ نیوجرسی میں کچرے سے بھری ایک لاوارث کار پارکنگ جلد ہی تین ریاستوں کے درمیانی علاقے میں مہنگی ترین جگہوں میں سے ایک بن جائے گی۔ حال ہی میں تزئین و آرائش سے گزرنے والا ہوٹل ’’ ورلڈ آف بلیو ‘‘ فٹ بال شائقین سے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی رات اپنی کاریں پارک کرنے کے لیے 450 ڈالر فیس وصول کرے گا۔ ہائی وے کے دوسری طرف واقع میٹ لائف سٹیڈیم اگلے پانچ ہفتوں کے دوران فائنل سمیت مجموعی طور پر آٹھ میچوں کی ميزبانی کرے گا۔

ہوٹل کی ویب سائٹ کے مطابق 19 جولائی کو فائنل میچ کی رات کمرہ بک کرنے کی لاگت تقریباً 2300 ڈالر ہے جو ایک ماہ بعد کی لاگت سے سات گنا زیادہ ہے۔ لیکن بکنگ میں 383 ڈالر کی رعایتی قیمت پر کار پارکنگ کی جگہ کا استعمال شامل ہے۔ نیویارک اور فلاڈیلفیا کے درمیان گوداموں اور دلدلی زمینوں کا یہ وسیع علاقہ عام طور پر کسی دوسری منزل کے راستے میں ایک عارضی پڑاؤ ہوتا ہے یا اس وقت قیام کی جگہ بنتا ہے جب آپ مینہٹن میں رہائش کا خرچ برداشت نہیں کر پاتے۔ لیکن میٹ لائف سٹیڈیم سے اس کی قربت نے مقامی ہوٹل مالکان کو ورلڈ کپ کی بکنگ میں بڑی چھلانگ پر داؤ لگانے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے اسی حساب سے کمروں کی قیمتیں مقرر کر دیں۔

اب تک مانگ بظاہر کم ہی دکھائی دے رہی ہے۔ ایک ریسیپشنسٹ، الیگزینڈرا سانچیز نے بتایا کہ ہوٹل ’’ ورلڈ آف بلیو‘‘، جس کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے آغاز سے قبل اسے ایک پرتعیش منزل میں تبدیل کرنے کے لیے تقریباً 100 ملین ڈالر خرچ کیے، میں گروپ سٹیج کے میچوں کے دوران بکنگ کا تناسب 8 فیصد سے 30 فیصد کے درمیان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میچ کے لیے صرف 4 فیصد کمرے بک ہوئے ہیں ۔ پیر کے دن تک پارکنگ لاٹ میں صرف ایک جگہ بک ہوئی تھی۔

یہ اس بات کی تازہ ترین علامت تھی کہ امریکی ميزبان شہروں میں فٹ بال شائقین کی متوقع آمد ابھی تک پوری طرح سے حقیقت کا روپ نہیں دھار سکی جسے انڈسٹری کے تجزیہ کار اور ٹریول ایجنٹس مختلف عوامل سے جوڑتے ہیں۔ ان عوامل میں ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ہوائی سفر کے اخراجات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ مناسب قیمتوں پر رہائش کے متبادل کی کمی بھی شامل ہے۔ ان جگہوں پر بھی متبادل رہائش کی کمی ہے جو عام طور پر کم بجٹ والے مسافروں کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔

فائنل میچ کی رات چار رویہ سڑک کے کنارے واقع ٹو سٹار ہوٹل ’’ سپر ایٹ ‘‘ میں ایک کمرے کی قیمت تقریباً 500 ڈالر ہے۔ جہاں تک کم لاگت والے اپارٹمنٹ ہوٹلوں کے سلسلے ’’ ایکسٹینڈڈ سٹے امریکہ ‘‘ کا تعلق ہے تو وہاں کمرے کی قیمت 900 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ رائٹرز کی جانب سے دونوں ہوٹلوں کی ویب سائٹس کے جائزے سے معلوم ہوا کہ ان کی انتظامیہ نے گروپ سٹیج کے میچوں کے لیے کمروں کی قیمتوں میں کمی کرنا شروع کر دی ہے۔ اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں نے اپنی بلند قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔

ایک مینوفیکچرنگ کمپنی میں 36 سالہ آپریشنز مینیجر کرس اینڈراکا نے میریٹ انٹرنیشنل کے ہوٹل ’’ سپرنگ ہل سوئیٹس ‘‘ میں، جہاں وہ اکثر جایا کرتے تھے، بکنگ کے اپنے منصوبے اس وقت بدل دیے جب انہیں معلوم ہوا کہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں رات کے قیام کی قیمتیں تقریباً 300 ڈالر سے بڑھا کر 5300 ڈالر کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں