.

نیو ائر پر ارجنٹینی صدر کا قوم کے لیے 'انوکھا تحفہ'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنینڈس نے سال نو کے موقع پر قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں ایک انوکھا موضوع منتخب کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرسٹینا فرنینڈس نے نئے سال کے موقع پر قومی ایئر لائن کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے مسافروں کو دوران سفر چھوٹے کتے اپنے ہمراہ لے جانے کی اجازت دی اور اس اجازت کو حکومت کی طرف سے قوم کے لیے نئے سال کا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر فرنینڈس نے سوشل روابط کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے خصوصی صفحے پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہےجس میں ایوان صدر کےایک طیارے میں سفر کے دوران اپنے ہمراہ چھوٹے کتے ٹوی پوڈل لولیتا کو بھی دکھایا گیا ہے۔

صدر کے اعلان کے بعد وسط جنوری کے بعد مسافر اپنے ہمراہ چھوٹے کتے لے جا سکیں گے۔ انہوں نے فیس بک پر پوسٹ ایک مختصر بیان میں لکھا کہ’’خبردار صرف چھوٹے کتے ساتھ رکھئے۔ کوئی شخص ماسٹیو کتا ہوائی جہاز میں ساتھ نہ لے جائے جس کا وزن پچاس کلو گرام ہے۔ میرے ساتھ لولیتا ہے جس کا وزن صرف دو کلو گرام ہے۔"

صدر فرنینڈس کی کتے کے ہمراہ فیس بک پر پوسٹ تصویر کو 36 ہزار افراد نے پسند کیا ہے۔