.

بینائی متاثرہ ماں کیلیے نومولود بیٹے کو دیکھنا ممکن

خصوصی چشمہ ویڈیو کو ریئل ٹائم میں دکھاتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سائنس کی ایجادات اور کمالات کی تو آج دنیا معترف ہے لیکن جس پایاں خوشی کا حصول کینیڈا کی رہنی والی ایک بینائی متاثرہ خاتون کے لیے بصارت کو غیر معمولی طور پر بڑھا دینے والے چشمے نے ممکن بنایا ہے، اس کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔

انتیس سالہ نابینا خاتون کیتھی بیٹز نے اپنے نومولود پہلے بیٹے کو ہسپتال میں پیدائش کے فوری بعد دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور اس کے لیے یہ اس چشمے کی بدولت ممکن ہو گئی۔

نابینا کیتھی کی اپنے بیٹے کو ممتا کے جذبے سے دیکھنے کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر آن ائیر ہوئی تو اس میں لوگوں نے بھی بے پناہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کینیڈین شہری کیتھی جینیاتی اعتبار سے ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جو بینائی کو بھی متاثر کرتی ہے۔ اسی عارضہ میں اس کی بہن بھی مبتلا ہے جس نے اس کے لیے بچے کی پیدائش کے موقع پر اس '' طلسمی'' چشمے کا بندوبست کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس بطور خاص تیار کیے گئے چشمے کی بدولت ویڈیوز کو دیکھنے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے اور چشمہ استعمال کرنے والے کو ویڈیو ریئل ٹائم میں متحرک دیکھ سکتا ہے۔ تاہم یہ سہولت صرف ان افراد کے کام آسکتی ہے جو کلی طور پر نابینا نہ ہوں۔

کیتھی کی بہن جس نے اس چشمے کا اہتمام کیا او ر بعد ازاں کیتھی کے بیثے کو دیکھنے کا منظر سوشل میڈیا پر آن ائیر کیا خود بھی اسی بیماری میں مبتلا ہونے کی بنیاد پر بینائی سے متاثرہ افراد کے لیے ایسے چشموں تک رسائی آسان بنانے کے لیے وسائل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔