ایردوآن کے محل کی سیکیورٹی پر20 ملین ڈالر اخراجات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی دوسروں کو سادگی کی تلقین سر آنکھوں پر مگر ان کے اپنے عالی شان نئے صدارتی محل کی تزئیں و آرائش پر لاکھوں ڈالر کے اخراجات کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ محل کی سیکیورٹی پر 50 ملین ترکی لیرہ [20 ملین ڈالر] کی رقم پھونکی گئی ہے۔

ترک اخبار "ملت" نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر طیب ایردوآن کا نیا صدارتی محل غیر قانونی طریقے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ محل اتاترک کے قائم کردہ فارمز اور جنگلات کو کاٹ کر تعمیر کیا گیا ہے۔ محل کی سیکیورٹی کے لیے اس کے آس پاس 3000 خفیہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترکی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے لیے صرف چار ملین لیرے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے جبکہ صدر کے شاہی محل کی صرف حفاظت اور سیکیورٹی کے لیے پچاس ملین لیرہ کی رکھی گئی ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ‌ کمال اتاترک کے دور میں بنائے گیے صدارتی محل کی موجودگی کے بعد کسی نئے شاہی محل کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ یہ محل بھی قومی خزانے سے بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں