پیرس جامع مسجد کے منتظم اور امام "داعش" کی ہٹ لسٹ پر
شدت پسند تنظیم دولت اسلامی"داعش" کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد فرانسیسی وزارت داخلہ نے پیرس جامع مسجد الکبیر کے منتظم دلیل ابوبکر اور امام حسن شلغومی کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں شخصیات کو سیکیورٹی کی فراہمی کا فیصلہ اس وقت کیا جب "داعش" کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک بیان پوسٹ کیا گیا تھا جس میں دلیل ابوبکر اور پیرس مسجد کے امام وخطیب حسن شلغومی کو "منافق" قرار دے کر انہیں واجب القتل قرار دیا تھا۔ ویڈیو بیان میں داعش نے فرانس میں موجود پانے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ دلیل اور حسن شلغومی کا کام تمام کر دیں۔
دلیل ابوبکر اور حسن شلغومی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ پیرس میں اسلام فوبیا کے خلاف سرگرم نیشنل آبزرویٹری کے چیئرمین عبداللہ زکری کے مطالبے پر کیا گیا۔ مسٹر زکری نے بتایا کہ میں نے انٹرنیٹ پر "داعش" کی جانب سے مبینہ دھمکی آمیز بیان دیکھتے ہی میں نے وزارت داخلہ کو اس کے بارے میں مطلع کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ داعش کی ہٹ لسٹ میں شامل دونوں اہم شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرے۔
فرانسیسی وزارت داخلہ نے بھی "داعش" کی جانب سے پوسٹ کیے گئے دھمکی آمیز بیان دیکھا جسے بعد ازاں فرانس میں سوشل میڈیا کے صفحات سے ہٹا دیا گیا۔
دوسری جانب عبداللہ زکری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکتیس جنوری 2015ء تک فرانس میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے 199 واقعات رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ چند ہفتوں کے دوران فرانس میں مسلمانوں کے خلاف شر پسند سرگرمیوں میں 155 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال اس عرصے میں فرانس میں 133 واقعات رجسٹرڈ کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں فرانس کے صدر مقام پیرس میں شدت پسندوں نے ایک مقامی کارٹونسٹ "کومبو" کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کومبو کا والد عیسائی جبکہ والدہ مراکشی مسلمان خاتون ہے۔ کومبو فرانس میں دیواروں پر کارٹون بنانے کے حوالے سے خاص شہرت رکھتا ہے۔ اسے حال ہی میں مونٹ مارٹ کے مقام پر نامعلوم انتہا پسندوں نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ فرانس میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے تسلسل کی یہ تازہ کڑی ہے۔
-
''پیرس میں نو گو ایریاز'' فاکس نیوز پر مقدمے کی تیاری
چینل نے پیرس کے بعض علاقوں میں شریعت کی حکمرانی رپورٹ کی تھی
بين الاقوامى -
پیرس حملے،معاونت پر چار افراد کو مقدمے کا سامنا
پولیس نے گرفتار بارہ مشتبہ افراد میں سے آٹھ کو رہا کردیا
بين الاقوامى -
فرانس :کواشی برادران کی رازداری سے تدفین
پولیس نے پیرس میں اسلام مخالف مظاہرے پر پابندی عاید کردی
بين الاقوامى -
پیرس :مسلح شخص پولیس کے سامنے سرنڈر
نواحی علاقے کولمبس میں واقع ڈاک خانے سے دونوں یرغمالی بازیاب
بين الاقوامى -
پیرس: سپراسٹور پر حملے کی تصاویر جاری
فرانسیسی وزارت داخلہ نے گذشتہ جمعے کے روز دارالحکومت پیرس میں ایک یہودی کے ملکیتی ...
بين الاقوامى -
پیرس حملے، عالمی ردعمل ناگزیر:امریکا
داعش کو شکست دینا تنہا عراق نہیں ،عالمی ذمے داری ہے
بين الاقوامى