شاہ سلمان سے شاہ عبداللہ دوم کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارالحکومت الریاض میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے ملاقات کی ہے۔ان دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق دونوں لیڈروں نے سعودی عرب اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور دونوں ملکوں اور عوام کے مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے مشرق وسطیٰ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔

بات چیت میں سعودی ولی عہد شہزاد مقرن بن عبدالعزیز اور سعودی عرب اور اردن کے اعلیٰ عہدے دار بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اردن قریبی اتحادی ملک ہیں اور امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں بھی شامل ہیں۔ان دونوں کے لڑاکا طیارے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔

قبل ازیں شاہ عبداللہ دوم سعودی عرب کے سرکاری دورے پر بدھ کو دارالحکومت الریاض پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد مقرن بن عبدالعزیز اور دوسرے سینیرعہدے داروں نے الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شاہ عبداللہ دوم کو خوش آمدید کہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں