الریاض: شاہ سلمان کی مصری صدر السیسی سے بات چیت
سعودی عرب اور مصر کے تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی دارالحکومت الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز،نائب ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ نایف بن محمد ،وزیردفاع محمد بن سلمان اور دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔دونوں لیڈروں نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
قبل ازیں مصری صدر السیسی سعودی عرب کے اتوار کو ایک روزہ سرکاری دورے پر الریاض پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا خیرمقدم کیا۔
سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل صدر عبدالفتاح السیسی نے العربیہ نیوز چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ''مصر اور سعودی عرب اور مصر اور دوسرے خلیجی برادر ممالک کے درمیان گذشتہ کئی برسوں سے مضبوط اور مستحکم تعلقات چلے آرہے ہیں''۔انھوں نے کہا کہ عرب خطے میں موجودہ مشکل صورت حال کے پیش نظر دونوں ممالک کو دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
-
''سعودی عرب کا مصر سے متعلق مؤقف ناقابل تغیّر ہے''
شاہ سلمان کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت
بين الاقوامى -
مصر سے صلح کرانے پر قطر، سعودی عرب کا ممنون
مصر اور قطر کے درمیان سعودی عرب کی جانب سے صلح کرائے جانے کے بعد دونوں عرب ملکوں ...
بين الاقوامى -
انتہا پسندی اور سیاسی اسلام کے خلاف عرب فوج پر غور
مصر، سعودی عرب، امارات اور کویت کے حکام نے سر جوڑ لیے
مشرق وسطی -
جامعہ الازھر کی از سر نو تعمیر، سعودی تعاون کی پیشکش
سعودی عرب کے محکمہ سراغرسانی کے سربراہ دورہ مصر
بين الاقوامى -
"سعودی عرب، مصر کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گا"
مصری قوم نے مستقبل کا فیصلہ اپنے ہاتھ سے لکھا: ولی عہد
بين الاقوامى -
شاہ عبداللہ کی السیسی کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد
سعودی عرب کی جانب سے مصر کے لیے حمایت جاری رکھنے کا عزم
بين الاقوامى