ایران سے تنازعہ:اسرائیلی انٹیلی جنس چیف امریکا جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل کے انٹیلی جنس چیف آیندہ ہفتے امریکا کے دورے پر جائیں گے اور ان کےاس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے تنازعے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے کمانڈر میجر ہرزی ہالیوے امریکا کے دفاعی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور اسرائیل کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ستمبر 2014ء میں ملٹری انٹیلی جنس کا سربراہ مقرر ہونے کے بعد امریکا کا ان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

واضح رہے کہ انتہا پسند صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی گذشتہ ہفتے امریکی کانگریس میں تقریر کے بعد دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔صہیونی وزیراعظم نے صدر براک اوباما کی انتظامیہ کے ایران کے ساتھ جوہری تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کی مخالفت کی تھی اورامریکا سے ایران کے خلاف سخت پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم اس کے باوجود امریکا کا اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں تعاون جاری ہے اور صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ اسرائیل کی دفاعی امداد جاری رکھے گی۔ایک اسرائیلی ذریعے کا کہنا ہے کہ ہالیوے کا یہ معمول کا دورہ ہے اور وہ دراصل واشنگٹن میں اپنے ہم منصب کے ساتھ راہ ورسم استوار کرنے کی کوشش کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں