بعض ریاستیں سعودی عرب مخالف دہشت گردی اسپانسر کررہی ہیں:وزیرداخلہ
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے بعض ریاستوں پر سعودی مملکت پر حملوں کے لیے بعض دہشت گرد گروپوں کی مدد و حمایت کا الزام عاید کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن نایف نے یہ بات الجزائر میں منعقدہ عرب وزرائے داخلہ کی کونسل کے بتیسویں سالانہ اجلاس کے موقع پرکہی ہے۔البتہ انھوں نے سعودی عرب کے خلاف دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والے ممالک کا نام نہیں لیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد نے کہا کہ ''بعض ریاستوں اور حکومتوں کے ایسے گماشتہ دہشت گرد گروپ موجود ہیں جو اپنی توانائیوں کو سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو تہ وبالا کرنے کے لیے صرف کررہے ہیں اور وہ ہمارے وجود کے تسلسل کے منافی سرگرمیوں میں ملوّث ہیں''۔
انھوں نے عرب وزرائے داخلہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ''آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ممالک کی سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ہم عرب اقوام کی کامیابیوں اور ان کے خون کا دفاع کرنا چاہتے ہیں''۔
سعودی وزیرداخلہ نے کہا کہ ''ہمارے ممالک اور دنیا کے ممالک میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ماضی میں کی گئی کوششیں کامیاب رہی ہیں اور ان کی بدولت ہی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک عرب حکمت عملی وضع کی گئی تھی''۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ''ہماری سلامتی کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ان سے نمٹنے کے لیے دانش مندانہ حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کے ذریعے گم کردہ راہ تنظیموں کے غلط دعووں اور نعروں کی نفی کی جائے اور عرب نوجوانوں کو بھی ان کے فریب میں آنے اور ان کے ہتھے چڑھنے سے بچایا جاسکے۔
-
یمنی مذاکرات سعودی عرب منتقل کرنے پر خلیجی ممالک متفق
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کےصدر عبد ربہ منصور ھادی کی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب، جنوبی کوریا میں پُرامن جوہری تعاون کا معاہدہ
سعودی عرب کی حکومت اور جنوبی کوریا نے پرامن جوہری تعاون کے ایک مشترکہ معاہدے پر ...
بين الاقوامى -
دہشت گردوں نے اسلام مخالف رائے ہموار کی:شاہ سلمان
سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون کررہا ہے
بين الاقوامى -
مذہبی پیشوا مبہم سیاست سے دور رہیں: مفتی سعودی عرب
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے مذہبی پیشواوں کو خبردار کیا ہے کہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
پاکستان میں انتہا پسندی کے لئے سعودی فنڈنگ کی تردید
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے کا وضاحتی بیان
پاكستان -
''سعودی عرب کا مصر سے متعلق مؤقف ناقابل تغیّر ہے''
شاہ سلمان کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت
بين الاقوامى