صدر پوتن منظرعام پر، علالت کی افواہیں دم توڑ گئیں
روس کے صدر ولادی میر پوتن کے بارے میں حال ہی میں میڈیا میں ان کی علالت کی خبریں شائع ہوئی تھیں تاہم وہ منظرعام پر آگئے ہیں۔ انہوں نے سوموار کے روز وسطی ایشیائی ریاست ’’قرغیزستان‘‘ کے صدر المظبک اتامباییف سے ملاقات کی۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق قریبا ایک ہفتے سے روپوش صدر پوتن اپنی علالت کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد پہلی بار دیکھے گئے ہیں۔ صدر پوتن نے قرغیز صدر سے ملک روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرسبرگ کے قسطنطین محل میں ملاقات کی۔
قرغیز صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر پوتن نے اپنی بیماری کے بارے میں اڑنے والی افواہوں پر مزاحیہ پیرائے میں تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر زندگی میں دوسروں کی غیبت نہ ہوتو زندگی پھیکی اور بور کر دینے والی بن جاتی ہے‘‘۔
قرغیزستان کے صدر نے بھی کہا کہ ان کے روسی ہم مصنب اچھے بھلے تو ہیں۔ اس موقع پر صدر پوتن نے اپنی کار خود چلائی اور وہ دیر تک سینٹ پیٹرسبرگ میں گھومتے رہے۔
-
روسی صدر علالت کے باعث ایک ہفتے سے روپوش؟
روس کے صدر ولادی میرپوتن پچھلے ایک ہفتے سے منظرعام پر نہیں آئے جس کے باعث روسی اور ...
بين الاقوامى -
روسی حکام سے شامی مسئلے پر مذاکرات کے لیے کیری کی ماسکو آمد
پوتن کے دور حکومت میں ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
بين الاقوامى -
مصر خطے میں امریکا کا اہم ترین اسٹریٹیجک پارٹنر ہے
روسی صدر کے دورہ مصر سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے
مشرق وسطی